تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 394 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 394

۳۹۴ آپ کے تشریف لانے پر کارروائی کا آغاز مکرم صدر صاحب حلقہ کی صدارت میں تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو مکرم حفیظ اللہ خان صاحب نے کی۔بعد ازاں حضرت صاحبزادہ موصوف سٹیج پر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا کہ جو احباب بھی مذہبی اور اختلافی سوالات کرنا چاہیں کریں۔چنانچہ بعض غیر از جماعت احباب نے بالمشافہ اور بعض نے لکھ کر سوالات بھجوائے جن کے صدر محترم نے نہایت احسن پیرایہ میں قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میں مدلل و مسکت جوابات دیئے۔سوال و جواب کا یہ سلسلہ اتنا دلچسپ تھا کہ سب حاضرین ہمہ تن گوش رہے اور انہیں وقت گزرنے کا احساس تک نہ رہا۔پونے سات بجے شروع ہونے والی مجلس ساڑھے نو بجے رات تک جاری رہی۔تین سو حاضرین میں سے تقریباً ڈیڑھ سو احباب غیر از جماعت تھے۔دعا کے ساتھ یہ بابرکت مجلس اختتام پذیر ہوئی۔بعد ازاں سب حاضرین کی خدمت میں ماحضر پیش کیا گیا۔قریب دو سو پمفلٹ غیر از جماعت دوستوں میں تقسیم کئے گئے۔(۷۰) ہفتہ اصلاح وارشاد چهور چک ۱۱۷ مجلس انصار اللہ چهور چک نمبر ۱۱۷ ضلع شیخو پورہ نے مورخہ ۵ ستمبر ۱۹۸۱ء سے مورخہا استمبر ۱۹۸۱ء تک ہفتہ اصلاح وارشاد منایا۔مرکز سے مکرم مولوی سمیع اللہ صاحب زاہد مبلغ سویڈن تشریف لائے۔مکرم مولوی صاحب روزانہ بعد نماز فجر مسجد میں درس قرآن مجید اور بعد از نماز عشاء لیکچر دیتے رہے۔جن موضوعات پر لیکچر ہوئے ، یہ تھے۔حضرت مسیح موعود کے کارنامے ، صداقت مسیح موعود، انصار اللہ کے فرائض ، نماز ، نظام سلسلہ کی پابندی، تربیت اولاد، دعاؤں کی قبولیت وغیرہ مکرم حافظ محمود احمد صاحب ناصر مربی سلسلہ سانگلہ ہل نے بھی تقاریر میں حصہ لیا اور مفید ہدایات کے ساتھ تربیتی امور کی طرف جماعت کو خاص توجہ دلائی۔بعض تقاریر سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ تمام گاؤں مستفیض ہوا۔۱۰ستمبر ۱۹۸۱ ء کی شام کو مرکز سے سلائیڈ ز دکھانے کے لئے مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر ، مکرم مولوی عبدالستار صاحب سابق مبلغ سپین اور مکرم مولوی حبیب اللہ صاحب باجوہ مربی سلسلہ تشریف لائے۔بعد نما ز عشاء ایک نہایت موزوں جگہ پر سلائیڈ ز کے دکھانے کا انتظام کیا گیا۔حاضری خدا کے فضل سے بہت اچھی تھی جن میں گاؤں کے اکثر مرد اور عورتیں اور بچے شامل تھے۔یہ سلسلہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا۔مکرم مولوی عبدالستار صاحب نے تصاویر کے ساتھ ساتھ نہایت دلنشین تشریح اور تفصیل بیان کی۔﴿21﴾ چک او متصل خانیوال میں ایک تربیتی تقریب مکرم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس کی طرف سے ایک وفد ۸ ستمبر کی دو پہر کو خانیوال پہنچا۔امیر وفد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب قائد تحریک جدید تھے۔تربیتی تقاریب کا اہتمام چک نمبر ۹۱/۱۰۔اے۔آر