تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 375
۳۷۵ کے لئے ہمیں اسوہ رسول پر عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے اپنی جماعت کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زندگی کے ہر گام پر حیات طیبہ سے رہنمائی حاصل کریں۔آپ نے اس سے قبل خطبہ جمعہ میں جماعت احمدیہ کے ارکان کو غلبہ اسلام کے لئے دعائیں کرنے کی اور اپنی کوششیں تیز رکھنے کی اپیل کی۔“ اجتماع کی کارروائی کی رپورٹ روزنامہ تعمیر ۱ و ۲ ستمبر۱۹۸۰ء میں چھپی۔﴿۳۹﴾ مجالس مذاکره ملتان صدر محترم حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے ملتان، چک ۳۶۶۔ڈبلیوبی ، لودھراں اور بہاولپور میں ۱۷ و ۱۸ ستمبر ۱۹۸۰ء کو مجلس انصار اللہ کے زیر اہتمام مختلف تقاریب میں شمولیت فرمائی۔تمام مقامات پر منعقدہ مجالس مذاکرہ میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔(۴۰) سالانہ اجتماع ضلع مظفر گڑھ مجالس ضلع مظفر گڑھ کا سالانہ اجتماع مورخه ۳ و ۴ اکتوبر ۱۹۸۰ء کو مسجد احمد یہ لیہ میں منعقد ہوا۔چوبیں میں سے بائیس مجالس کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سو بیس افراد نے شرکت کی۔غیر از جماعت دوست بھی خاصی تعداد میں شریک ہوئے۔نماز جمعہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے پڑھائی۔آپ نے نہایت احسن پیرا یہ میں نماز باجماعت کی اہمیت اور باہمی اتحاد کے متعلق احباب کو تلقین فرمائی۔نماز جمعہ کے بعد اجلاس میں صدر محترم نے مجالس کے نمائندگان سے کوائف دریافت فرمائے اور تعلیمی وتربیتی امور کے متعلق ہدایات دیتے ہوئے نماز با جماعت، قرآنی تعلیم اور جماعت نظام سے وابستگی پر احسن رنگ میں نصائح فرمائیں۔آپ کا خطاب نہایت بصیرت افروز تھا۔صدر محترم کے ارشاد پر مکرم مسعود احمد صاحب جہلمی قائد عمومی نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے دورہ غیر ممالک خاص طور پر غانا کے دورہ کے متعلق ایمان افروز واقعات سنائے۔اس اجتماع کا دلچسپ پروگرام سوال و جواب کا سلسلہ تھا جس میں حضرت صاحبزادہ صاحب نے جوابات دیئے۔غیر احمدی دوستوں نے مدلل جواب سے مطمئن ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہماری بہت سی غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں اور حضرت صاحبزادہ صاحب کی بشاشت نے ان کو بہت متاثر کیا ہے۔نماز عشاء کے بعد جماعت احمدیہ کی بیرونی ممالک میں تبلیغی مساعی پر مشتمل سلائیڈز دکھانے کا پروگرام تھا جس کے لئے مکرم عبدالحفیظ کھوکھر صاحب خاص طور پر ربوہ سے آئے تھے۔اس پروگرام کو احباب جماعت کے علاوہ غیر از جماعت نے بھی شوق سے ملاحظہ کیا۔حاضری اتنی زیادہ تھی کہ پنڈال کے علاوہ باہر کا صحن اور گلی بھی بھری ہوئی تھی۔۴۱ )