تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 345 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 345

۳۴۵ ضلع سیالکوٹ میں مجالس مذاکرہ مجلس انصار اللہ ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام دو مقامات گھٹیالیاں اور کنجر وڑ میں مجالس مذاکرہ منعقد کی گئیں۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس نے ۱۸ اپریل ۱۹۸۰ء کو گھٹیالیاں میں نماز جمعہ پڑھائی۔خطبہ میں آپ نے نہایت مؤثر انداز میں احباب کو تلقین کی کہ وہ اپنا اخلاقی اور روحانی امتیاز برقرار رکھیں۔نماز جمعہ میں ضلع کی چونسٹھ جماعتوں سے دو ہزار افراد نے شرکت کی۔نماز کے بعد صدر محترم نے عہد یداران سے خطاب فرمایا۔پانچ بجے سہ پہر مجلس مذاکرہ میں دو گھنٹے تک سوال وجواب کا نہایت دلچسپ سلسلہ جاری رہا۔۱۲۵ اپریل کو نو بجے صبح مالو کے بھگت میں منعقدہ تقریب میں صدر محترم نے شرکت فرمائی۔غیر از جماعت معززین بھی شامل ہوئے اور سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔ساڑھے دس بجے آپ نے نارووال میں مکرم چوہدری خورشید انور صاحب امیر حلقہ کے ہاں مختصر قیام فرمایا۔کنجر وڑ میں تربیتی اجلاس سے مکرم مولوی غلام باری صاحب سیف ، مکرم مولوی محمد حسین صاحب، مکرم سید کمال یوسف صاحب اور مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر مربی گوجرانوالہ نے خطاب کیا۔خطبہ جمعہ صدر محترم نے دیا جس میں جماعت احمدیہ کی امتیازی شان بیان فرمائی۔ساڑھے چار بجے سہ پہر مجلس مذاکرہ کا انتظام کیا گیا۔دو گھنٹے تک سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے موثر اور دلچسپ انداز میں نہایت مدلل اور پُر حکمت جوابات دیئے۔سات بجے شام صدر محترم میادی نانوں تشریف لے گئے۔جہاں آپ نے احباب جماعت سے فرداً فرد ملاقات کی اور قیمتی نصائح سے نوازا۔(۲۷) اوکاڑہ میں مجلس مذاکرہ ۲۲ اپریل ۱۹۸۰ء کو شام کے وقت جماعت احمدیہ اوکاڑہ کی عید گاہ میں ایک مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی۔جس میں غیر از جماعت افراد کے سوالات کے جوابات حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب اور مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے دیئے۔حاضرین میں پروفیسرز ، وکلاء اور دوسرے معززین شہر تقریباً پچاس کی تعداد میں شامل ہوئے۔غیر از جماعت دوست نہایت اچھا تاثر لے کر گئے۔نماز عشاء کے بعد جلسہ سیرۃ النبی میں مکرم مولا نا غلام باری صاحب سیف نے تقریر کی۔﴿۲۸﴾ ضلع ڈیرہ غازی خان کا یک روزہ تربیتی اجتماع مورخه ۲۵ اپریل بروز جمعہ ضلعی اجتماع ڈیرہ غازی خان میں ہوا۔اس اجتماع میں ضلع کے ہر حصہ سے