تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 320 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 320

مولوی نظام الدین صاحب مہمان مربی ، مکرم مولوی محمد ادریس صاحب مربی اور مکرم مولوی محمد اشرف صاحب ممتاز مربی جڑانوالہ نے شرکت فرمائی۔تینتیس مقامات جہاں یہ اجتماعات منعقد ہوئے ، یہ تھے۔تحصیل فیصل آباد: شہر فیصل آباد، حسن پور، شہباز پور، گنڈا سنگھ والا ، رتن،حسیانہ ، سرشمیر روڈ ، کرتار پور، گھو کھووال اور لیلاں۔تحصیل جڑانوالہ: شہر جڑانوالہ، لاٹھیاں والا ، کھرڑیانوالہ ، گھسیٹ پور ، مسعود آباد، ٹھٹھہ کالو، صریح، احمد آباد، گنگا پور، سنتوکھ گڑھ، چک ۶۳ ۵گ ب، ۶۵ ۵گ ب، چک نمبر ۴۰۔تحصیل ٹو بہ ٹیک سنگھ : شہر ٹو بہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، پیرمحل، دھنی دیو ۳/ ۵۸ ٹکڑا، ۲۹۷ ج ب۔تحصیل سمندری: شهر سمندری، مانو پور۔۳۶ وره ضلع شیخو پوره ۹ مارچ ۱۹۷۹ء بروز جمعہ مجلس انصار اللہ شیخو پورہ نے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا۔اجتماع کی منظوری ملتے ہی ۴ مارچ کو مجلس عاملہ شہر کا اجلاس ملک لطیف احمد صاحب سرور کی زیر صدارت ہوا جس میں ضلعی مجالس کو اطلاعات پہنچانے ،مہمان نوازی کے اخراجات اور غیر از جماعت احباب کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔مجالس کو خطوط کے ذریعہ مکرم ناظم صاحب ضلع نے اطلاعات بھجوائیں اور چند مجالس کا خود بھی دورہ کیا۔رابطہ واطلاعات کا بقیہ کام مجلس خدام الاحمدیہ کے سپر د کیا گیا۔بارشوں اور نامساعد حالات کے باوجود جمعہ کی حاضری چھ صد سے زائد تھی جن میں مستورات بھی شامل تھیں۔بیرون از شیخو پورہ شہرتین صد سے زائد افراد تشریف لائے ہوئے تھے۔مہمانوں کوکھانا کھلانے کا انتظام مکرم شیخ کرامت اللہ صاحب کے کارخانے میں کیا گیا تھا۔ایک غیر از جماعت دوست چوہدری عبدالرشید صاحب نے کراکری کا سامان مفت مہیا کیا۔باقی تمام اخراجات میں مقامی انصار نے تعاون کیا۔صدر محترم حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے دو سے تین بجے تک نماز جمعہ کا روح پرور خطبہ دیا اور نہایت ہی لطیف پیرائے میں سورہ فاتحہ کی تفسیر بیان کی اور اس کی روشنی میں نو مبائعین کی تربیت کے سلسلہ میں عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔آپ نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اور رحم کے نتیجہ میں شیخو پورہ میں بکثرت نئے احمدی ہو رہے ہیں۔یہ نئے احمدی در حقیقت احمدیت کا پھل ہیں۔اس پھل کے کچھ تقاضے ہیں۔ہمیں اس کھیتی کی حفاظت کرنی چاہئے۔ہمارا فرض ہے کہ نئے آنے والوں کو اللہ تعالیٰ سے ذاتی تعلق