تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 140
۱۴۰ بیرونی مجالس کے لئے مرکزی قائدین کے تیار کردہ انگریزی لائحہ عمل کی کاپی ہر مجلس کو دی گئی۔اسی طرح دستور اساسی ، لائحہ عمل انصار اللہ ( اردو ) اور راہ ہدی کی ایک ایک کاپی بھی مجالس میں تقسیم کی گئی۔علاوہ ازیں آپ نے مجالس کو مندرجہ ذیل امور کے سلسلہ میں ضروری ہدایات دیں۔عہدیداران کا تقرر ہر جگہ ہو۔( جو خدا کے فضل سے دورہ کے دوران ہو گیا) انصار اللہ ماہانہ اجلاس ضرور کریں۔ماہانہ رپورٹ نائب صدر ملک کے توسط سے مرکز کو ہر ماہ بھجوائی جائے۔( محترم نائب صدر صاحب نے چار ماہ کی رپورٹ عام طور پر حاصل کر کے مرکز کو بھجوادی) تربیت کے تحت گھروں میں باجماعت نماز کی طرف توجہ دلائی گئی۔ترجمہ قرآن کریم ، احادیث اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مطالعہ کی تاکید کی گئی۔ه تجنید انصار اللہ مکمل ہو ( جو خدا کے فضل سے ہر مجلس کی دورہ کے دوران بھجوا دی گئی ) مجالس انصار اللہ کا بجٹ مکمل طور پر تیار کیا جائے۔ماہنامہ انصار اللہ کے خریدار بڑھائے جائیں۔وعدہ جات اور وصولی چندہ تعمیر گیسٹ ہاؤس کا کام مکمل کیا جائے مقامی طور پر تربیتی تعلیمی یا تبلیغی اغراض کے لئے اگر لٹریچر شائع کرنا مقصود ہو تو نا ئب صدر ملک کی اجازت سے شائع کیا جائے۔دعوت الی اللہ کے تحت محترم نائب صدر صاحب نے مندرجہ ذیل امور مجالس کے سامنے پیش کئے۔ان ممالک کے مقامی باشندوں میں دعوت الی اللہ کے فرض کو پورا کیا جائے۔حضور اقدس کے ارشاد کے مطابق ہر احمدی کم از کم ایک مقامی ملکی آدمی سے تعارف ، واقفیت اور دوستی پیدا کرے اور اسلام کا پیغام اسے پہنچائے۔مختصر تبلیغی مجالس کا انعقاد کیا جائے اور چائے وغیرہ پر بلاک سلسلہ کا تعارف کروایا جائے۔انصار ہر مہینہ میں ایک دن مقرر کر کے فولڈ رز تقسیم کریں۔لائبریریوں اور ہوٹلوں میں قرآن مجید اور دیگر کتب سلسلہ رکھوانے کا انتظام کیا جائے۔بیعتوں کے بجٹ تیار کئے جائیں۔مغربی جرمنی (۱۲ تا ۴ امتی ۱۹۸۱ ء و ۲۵ تا ۲۹ مئی ۱۹۸۱ء) فرینکفرٹ اور ہمبرگ کی مجالس انصاراللہ پہلے قائم تھیں۔تین مزید مقامات پر مجالس قائم کی گئیں