تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 60
آنکھوں سے دیکھنے کا موقع ملے۔ان سوال و جواب کی مجالس کے بہت خوش کن نتائج نکلے۔مرکزی دوروں سے ضلعی اور علاقہ کی اکثر مجالس کے نمائندگان بھی استفادہ کرتے رہے۔گزشتہ نو ماہ اس قسم تربیتی مجالس کی تعداد ۹۵ ہے جبکہ گزشتہ سال کے تیرہ ماہ کی تعداد ۳۳ تھی۔کچھ اضلاع یا مجالس میں یہ محسوس کر کے کہ بعض عہدیداران اخلاص اور نیک خواہشات اور ایک حد تک کوشش کے باوجود یہ استطاعت نہیں رکھتے کہ نتیجہ خیز کام کر سکیں، مجلس کے کام کو مستعد کرنے کی خاطر ایسے عہدیداروں کو یا تو تبدیل کر دیا گیا یا ان کے ساتھ معاون یا نائبین مقرر کر دیئے گئے۔یہ اقدامات بہت مؤثر ثابت ہوئے۔اسی طرح بعض اضلاع کی ( جہاں مجالس کی تعداد زیادہ تھی ) حلقہ بندی کر دی گئی اور نگران حلقہ مقرر کئے گئے۔یہ قدم بھی انتظام کو بہتر بنانے میں ممد ثابت ہوا۔ان کوششوں کے نتیجہ میں سال رواں کے نو ماہ میں جو ماہوار رپورٹیں دفتر میں موصول ہوئیں ان کی تعداد ۱۲۶۲ ہوگئی جب کہ گذشتہ سال بارہ ماہ میں کل ۸۹۷ رپورٹیں موصول ہوئی تھیں۔دفتر مرکزیہ کی طرف سے گذشتہ ماہ میں ۱۴۰۲۰ خطوط بیرونی مجالس کو بھیجے گئے جبکہ گذشتہ سال بارہ ماہ میں یہ تعداد ۱۳۳۴۱ تھی۔گزشتہ سال مرکزی اجتماع کے پہلے روز ۴۸۷ مجالس کے ۱۰۲ نمائندگان اور ۳ ۲۴۰ اراکین شامل ہوئے تھے۔امسال حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی خصوصی توجہ، خطبہ جمعہ اور دعا کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی فضل فرمایا اور اجتماع کے پہلے روز ۵۹۰ مجالس کے ۱۲۸۸ نمائندگان اور ۲۵۱۶ اراکین شامل ہوئے۔اس اجتماع کی کامیابی میں جماعت کے تمام اداروں کی کوشش کا بہت بڑا حصہ ہے جنہوں نے اپنے محبوب کی آواز سن کر دل و جان سے لبیک کہتے ہوئے انتھک محنت سے کام کیا۔حسب ذیل اداروں نے پر اخلاص تعاون کیا۔ا۔نظارت اصلاح وارشاد جن کی ہدایت پر مربیان نے غیر معمولی حسن کارکردگی کا ثبوت دیا۔۲۔نظامت ارشاد وقف جدید ۳- مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ رپورٹ صف دوم از جنوری ۱۹۷۹ء تا اگست ۱۹۷۹ء مجالس مقامی : (۱) اوسطا ۱۰۹ مجالس نے ماہانہ رپورٹ بر وقت بھجوائی۔جبکہ گزشتہ سال یہ اوسط ۸۱ تھی۔اوسطاً ۸۸ مجالس نے صف دوم کے کوائف درج کیے جبکہ گزشتہ سال یہ اوسط ۶۱ تھی۔(۲) دوران سال ۵۰ مجالس کے ۱۳۹۴ انصار سائیکل سفر برائے ملاپ و خدمت خلق میں شریک ہوئے۔(۳) دوران سال ۴۳ مجالس کے ۸۹ انصار نے بائیسکل خریدے جبکہ گزشتہ سال سترہ مجالس کے ایک