تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 58
۵۸ اجتماع پر ہمارے ضلع کی نمائندگی مجالس انصار اللہ ۱۱۳ میں سے ۹۵ اور وصولی چندہ مجلس ۱۰۰ فیصدی رہی۔یہ بیداری اللہ کی توفیق اور آپ کی مقبول دعاؤں کے نتیجہ میں ہوئی۔الحمد للہ۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو اور زیادہ سے زیادہ خدمت دین والی زندگی حاصل ہو۔آمین آپ کے دفتر انصار اللہ مرکزیہ کے عملے نے بھی نہایت محنت اور جانفشانی سے کام کیا۔ان کا ان ایام میں حسنِ سلوک ، خندہ پیشانی سے پیش آنا بہت قابل تعریف رہا۔الحمد للہ۔ان سب کو میری طرف سے مبارک باد دی جائے۔اس خط پر صدر محترم نے یہ نوٹ تحریر کیا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اصل مبارک باد کے تو آپ مستحق ہیں جن کی انتھک محنت کو قبول فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے سیالکوٹ کو نمایاں ترقی کی توفیق بخشی۔اللَّهُمَّ زِدْ فَزِدُ ۲۔مکرم میاں ناصر علی صاحب تقسیم بر جی والا جھنگ صدر آپ کے اختتامی پر ولولہ اور دردانگیز جان بخش خطاب نے دلوں کو ہلا دیا اور مجیب رنگ ایمان بخشا۔فَالْحَمْدُ للهِ۔بَارَكَمُ الله تَعَالَى فَتَبَرَكَ اللهُ اَحْسَنُ الْخَلِقِينَ۔آئمکرم کی دل کی تاریں محسن اور پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے قلب اطہر کی مقدس تاروں سے ہم آہنگ ہیں۔مکرم قاضی محمد اسحاق بسمل صاحب ملتان کینٹ قبول فرمائیے۔انصار اللہ کے سالانہ اجتماع کی غیر معمولی اور شاندار کامیابی پر خاکسار کی طرف سے تحفہ مبارک باد مکرم رانا حمید اللہ صاحب صدر جماعت احمد یہ خوشاب الحمد للہ ہمارا سالانہ اجتماع غیر معمولی کامیابیوں اور برکات کے ساتھ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔اس کی غیر معمولی کامیابی پر ہدیہ مبارک قبول ہو۔دعا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیں حضور انور کے ارشادات اور آپ کے مجوزہ لائحہ عمل اور ٹارگٹ کے مطابق کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین مکرم سید سجاد احمد صاحب رحمت بازار ر بوه مکرم کی صدارت میں پہلے کامیاب اجتماع پر دلی مبارک دیتا ہوں۔باوجود بعض پابندیوں کے یہ اجتماع بفضلہ تعالیٰ بڑا اثر انگیز اور بابرکت رہا۔۲۷ کی شام ۴ بجے والا سوال و جواب کا پروگرام۔شیخو پورہ کے حالات۔تیسرے دن والے سوالات کے جوابات والا پروگرام بھی بہت اچھا رہا۔آپ کا آخری خطاب قابل