تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 469 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 469

۴۶۹ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مرکز یہ ۲۲ مئی ۱۹۸۱ء کو پہلی مرتبہ ناروے تشریف لائے۔آپ نے ۲۳ مئی کو انصار کے اجلاس کی صدارت کی اور ضروری تنظیمی و تربیتی امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔نیز مندرجہ ذیل پہلی مجلس عاملہ (برائے سال ۱۹۸۱ء ۱۹۸۲٫ء) کی بھی منظوری دی۔مکرم سید محمود احمد صاحب ناظم اعلیٰ ، مکرم عبد اللطیف قریشی صاحب : معتمد عمومی تجنید و مال، مکرم مرزا محمد یعقوب صاحب : معتمد تعلیم و تربیت ، مکرم مبارک احمد راجپوت صاحب: معتمد اصلاح وارشاد واشاعت ﴿۲۴﴾ مختصر کارگزاری ۱۹۸۱ء کے آخر میں تجنید آٹھ انصار پر مشتمل تھی۔مجلس نے سب سے پہلے مکرم سید کمال یوسف صاحب مبلغ انچارج کی زیر ہدایت اور ان کی معیت میں اوسلو اور گردو نواح میں جہاں جماعت کے دوست رہائش پذیر تھے، رابطہ شروع کیا۔مقصد یہ تھا کہ احباب کو جماعت کے ساتھ پختہ تعلق قائم کرنے اور مسجد سے با قاعدہ رابطہ کرنے کی ترغیب دی جائے۔مجلس نے یہ کام مختلف ادوار میں مکمل کیا۔شعبہ مال: انصار اللہ کے مستقل چندہ جات اور تعمیر گیسٹ ہاؤس کے لئے بجٹ کی تکمیل کی گئی اور باقاعدگی سے ان چندہ جات کی وصولی اور حسابات کا انتظام کیا گیا۔۱۹۸۱ء میں مستقل چندوں کی سو فیصد وصولی ہوئی اور کوئی ناصر بقایا دار نہ رہا۔وعدہ برائے مرکزی گیسٹ ہاؤس کا حصہ بھی وصول کیا گیا۔شعبه تبلیغ و اشاعت : ۱۹۸۱ء میں خدام الاحمدیہ نے یوم تبلیغ منایا جس میں انصار نے بھی بھر پور حصہ لیا۔علاوہ ازیں انصار نے خود بھی انگلش، ڈینش، سویڈش سپینش ، نارویجن زبانوں میں پمفلٹ تقسیم کئے۔مکرم مبارک احمد صاحب راجپوت مستقلاً مکرم مولانا سید کمال یوسف صاحب کی معیت میں قرآن کریم (معہ انگلش ترجمہ) کی تقسیم کرتے رہے۔اکتو بر ۱۹۸۱ء تک قرآن کریم کی باون کا پیاں یو نیورسٹی کے پروفیسرز اور دوسرے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد میں تقسیم کی جا چکی تھیں۔مکرم نور احمد صاحب بولستاد نے اخبارات میں اسلام کے متعلق غلط فہمیوں کے جوابات دے کر ان کا ازالہ کیا۔سکولوں میں اسلام کے متعلق لیکچرز دینے کا اہم کام بھی انہوں نے سنبھالا ہو ا تھا۔شعبہ وقار عمل : انصار نے مسجد کی تعمیر و مرمت میں حسب استطاعت حصہ لیا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مسجد کی مرمت اور نئی تنصیبات کے کام کو مکرم عبد الغنی صاحب نے مستقل طور پر اپنی ذمہ داری سمجھ کر مکمل کیا اور ایک خطیر رقم کی بچت کر دی۔مکرم حنیف صاحب نے کمروں میں روغن کا کام خوبصورتی سے مکمل کیا۔مکرم سید محمود احمد صاحب زعیم اعلیٰ اور دوسرے احباب نے بھی مختلف اوقات میں حسب توفیق حصہ لیا۔علیم : تفسیر سورہ بقرہ از حضرت مسیح موعود کے نصف اول کا مطالعہ بطور کورس مقرر کیا گیا۔﴿۲۵﴾ شعب