تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 470 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 470

دبئی چوہدری عنایت الرحمن صاحب بطور زعیم نومبر ۱۹۸۰ء تا ۱۹۸۳ء مقرر ہوئے۔ہالینڈ ہالینڈ میں مجلس کا با قاعدہ قیام اپریل ۱۹۸۱ء میں ہوا۔پہلے ناظم اعلی ملک مکرم عبدالعزیز جمن بخش صاحب تھے۔معتمد عمومی مکرم ڈاکٹر عبدالحمید صاحب اور معتمد مال مکرم چوہدری ظفر احمد صاحب تھے۔مکرم عبدالعزیز جمن بخش صاحب کے بعد ۱۸ جولائی ۱۹۸۱ء کو مکرم عبدالحمید صاحب فاندر فیلدن کو پہلا ناظم اعلیٰ ملک مقرر کیا گیا۔مجلس ہیگ کے پہلے زعیم اعلیٰ مکرم عبد العزیز صاحب جمن بخش (از یکم اپریل ۱۹۸۱ ء) اور دوسرے مکرم چوہدری ظفر احمد صاحب (از ۵ ستمبر ۱۹۸۲ء) تھے۔اس دوران نائب صدر ملک مکرم مولوی عبدالحکیم صاحب اکمل ( مشنری انچارج ) تھے۔کارگزاری جنوری تا اپریل ۱۹۸۱ء مرکز سے منظوری کے بعد سرکلر کے ذریعہ سب ممبران کو اطلاع دی گئی اور تنظیم انصار اللہ کی اہمیت کو واضح کیا گیا۔انفرادی طور پر انصار سے ملاقات کر کے مجلس کے پروگراموں سے آگاہ کیا گیا۔فہرست تجزید مکمل کی گئی۔چندہ جات کی وصولی کی گئی۔ماہ اپریل میں مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد کر کے مکرم نائب صدر صاحب مرکزیہ کے دورے کا پروگرام مرتب کیا گیا۔اپریل میں تجنید بارہ انصار تھی۔۱۷ سے ۱۹ مئی ۱۹۸۱ ء تک مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مجلس مرکز یہ نے ہالینڈ کا دورہ کیا اور اجلاسات میں خطاب کے علاوہ انصار سے انفرادی رابطہ بھی فرمایا۔اس وقت ہیگ مجلس کا با قاعدہ بجٹ تشخیص ہوا۔بجٹ اور اُس وقت تک وصولی کی تفصیل حسب ذیل ہے: چنده مجلس سالانہ اجتماع چندہ اشاعت بجٹ وصولی ۷ امئی تک ۷۵۶ گلڈر ۱۰۵ گلڈر ۱۳۰ گلڈر ۲۵ گلڈر ۱۳۰ گلڈر ۲۵ گلڈر ۵۰ گلڈر عطیہ برائے تعمیر گیسٹ ہاؤس مرکز ۵۳۰ گلڈر ڈنمارک ڈنمارک میں مجلس کا آغاز ۱۹۸۱ ء میں ہوا۔اس وقت ایک ہی مجلس کوپن ہیگن میں قائم ہوئی کیونکہ تمام انصار مشن ہاؤس کے قریب ہی رہائش پذیر تھے۔تجنید چودہ تھی۔پہلے نائب صدر ملک مکرم سید میر مسعود احمد