تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 468 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 468

۴۶۸ نارتھ جرسی: مکرم بشیر افضل صاحب ( زعیم) شکاگو: مکرم سعید احمد ملک صاحب ( زعیم) ڈیٹن مکرم بشیر احمد صاحب ( زعیم ) مکرم رفیق سلام صاحب ( منتظم مال ) مکرم امان اللہ صاحب سینٹ لوئیس : مکرم احمد ولی صاحب ( زعیم)، مکرم حبیب اللہ عزیز صاحب ( نائب زعیم ) مکرم برادر احمد سعید صاحب ( منتظم تعلیم و تربیت) ،مکرم ڈاکٹر عزیز احمد صاحب ( منتظم تبلیغ)، مکرم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب ( منتظم مال) کلیولینڈ: مکرم ہیرالڈ سلام رائس صاحب ( زعیم) ملوانکی: مکرم مبارک احمد صاحب ( زعیم ) وینکا گن مکرم صلاح الدین شمس صاحب ( زعیم) ۱۹۸۲ء میں مکرم فضل احمد صاحب آف بوسٹن بطور نمائندہ سالانہ اجتماع مرکز یہ ربوہ میں شامل ہوئے۔پہلا سالانہ اجتماع پہلا سالانہ اجتماع ۸-۹ مئی ۱۹۸۲ ء کو منعقد ہوا۔ناروے ابتدأنا روے سویڈن مشن کے ماتحت کام کرتا تھا اور مبلغ انچارج کا قیام بھی سویڈن میں تھا۔۱۹۷۱ء سے ۱۹۸۰ء کی دہائی میں پاکستان سے نوجوان ہجرت کر کے ناروے میں رہائش پذیر ہوئے۔جب اس دہائی کے آخر پر چند نو جوان انصار کی عمر کو پہنچے تو ناروے میں مجلس انصار اللہ کا قیام ضروری ہو گیا۔مکرم منیر الدین احمد صاحب مبلغ انچارج نے مرکز کو تجویز دی کہ سویڈن اور ناروے کی مشترکہ تنظیم انصار اللہ بنائی جائے۔مرکز نے آپ کی تجویز کو منظور کرلیا تھا لیکن ان کی پاکستان واپسی کی وجہ سے یہ مشترکہ تنظیم قائم نہ ہوسکی۔مکرم سید کمال یوسف صاحب جب ناروے کے مشنری انچارج مقرر ہوئے تو انہوں نے مرکز کو تجویز بھجوائی کہ ناروے میں اس وقت چھ انصار ہیں اس لئے دونوں ممالک میں علیحدہ علیحدہ تنظیم قائم کی جائے۔مرکز نے اس تجویز کو منظور کر لیا۔مورخه ۲۳ اگست ۱۹۸۰ء کو جماعت احمد یہ اوسلو کے ایک خصوصی اجلاس میں مندرجہ ذیل چار انصار نے شرکت کی۔مکرم سید کمال یوسف صاحب، مکرم مبارک احمد راجپوت صاحب، مکرم مرزا محمد یعقوب صاحب، مکرم سید محمود احمد شاہ صاحب جبکہ مکرم عبدالغنی کھوکھر صاحب اور مکرم عبد اللطیف قریشی صاحب بوجوہ حاضر نہ ہو سکے۔اس اجلاس میں مرکز سے زعیم انصار اللہ کی نامزدگی یا انتخاب کے لئے درخواست کی گئی جس پر مرکز نے مورخہ ۱۱ جنوری ۱۹۸۱ء کو مجلس انصاراللہ ناروے کے قیام کی منظوری دی۔مکرم سید کمال یوسف صاحب نائب صدر ملک کی سفارش پر مکرم سیدمحموداحمد شاہ صاحب کو پہلا ناظم اعلیٰ ناروے نامزد کیا گیا جوا۳ دسمبر ۱۹۸۲ ء تک کام کرتے رہے۔