تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 452 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 452

۴۵۲ ساتھ ہی دوسرے اجلاس کا اختتام ہوا۔دوسرے دن ۲۵ نومبر کو حسب پروگرام بیداری صبح پانچ بجے ہوئی اور باجماعت نماز تہجد و فجر ادا کی گئی۔مکرم منصور احمد خان صاحب نے درس قرآن دیا۔اجتماعی سیر صبح سات بجے اجتماعی سیر کا پروگرام تھا۔سردی کے باوجود انصار نے اجتماعی سیر میں شرکت کی اور ایک لمبا چکر لگا کر واپس مسجد پہنچے۔جہاں ساڑھے آٹھ بجے اکٹھے بیٹھ کر ناشتہ کیا گیا۔اجلاس سوم : ساڑھے نو بجے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بعدہ در مشین سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اشعار خوش الحانی سے سنائے گئے۔دس بجے تقریری مقابلہ زیر عنوان ” خلافت کی برکات منعقد ہوا۔یہ مقابلہ تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہا۔اول مکرم ملک شریف احمد صاحب، دوم مکرم محمد اسمعیل خالد صاحب اور سوم مکرم عطاء المنان صاحب قرار پائے۔منصفین کے فرائض مکرم کیق احمد صاحب منیر امام مسجد ہیمبرگ اور مکرم محمد شریف خالد صاحب نے ادا کئے۔امتحان دینی معلومات: گیارہ بجے دینی معلومات کا امتحان ہوا۔مکرم نذیر احمد صاحب اوّل اور مکرم سید کلیم احمد شاہ صاحب دوم قرار پائے۔سیرت صحابہ : سیرت صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عنوان کے تحت حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب خلیفہ اسیح الاوّل ، حضرت مولانا شیر علی صاحب اور حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی کے مختصر واقعات پر مشتمل تقریر مکرم لئیق احمد صاحب منیر نے کی۔ورزشی مقابلہ جات: بارہ بجے کلائی پکڑنے کا مقابلہ ہوا۔آٹھ انصار نے شرکت کی۔مکرم ملک شریف احمد صاحب ڈل اور مکرم محمد اسمعیل خالد صاحب دوم قرار پائے۔اختتامی اجلاس و تقسیم انعامات: کھانے اور نماز ظہر وعصر کی ادائیگی کے بعد دو بجے اختتامی اجلاس تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔عہد ونظم کے بعد علمی و ورزشی مقابلہ جات کے انعامات تقسیم ہوئے جس کے بعد مکرم نائب صدر صاحب نے انصار اللہ کو توجہ دلاتے ہوئے زور دیا کہ ان میں سے ہر ایک کو مثالی مومن کا نمونہ پیش کرنا چاہئیے۔تقریر کے بعد اجتماعی دعا ہوئی اور اس طرح یہ پہلا دوروزہ سالانہ اجتماع بخیر وخوبی انجام ہوا۔﴿۱۵﴾ کینیڈا کینیڈا کی پہلی مجلس انصاراللہ ٹورنٹو میں ا ر مارچ ۱۹۷۷ء کو قائم ہوئی تھی۔۱۹۸۱ء میں ٹورنٹو کے علاوہ مندرجہ ذیل جگہوں پر مجالس قائم ہوئیں۔مانٹریال ، آٹوا، سڈ بری ، کیلگری ، وینکوور، ایڈمنٹن ، بر ملیا، برنٹ