تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 453
۴۵۳ فورڈ ، سیسکاٹون۔۱۹۸۱ء میں نائب صدر مرکز یہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کے دورہ کے وقت ملکی سطح پر تنظیم بنائی گئی۔پہلے ناظم اعلیٰ ملک مکرم میجر شمیم احمد صاحب مقرر ہوئے جنہوں نے ۱۹۸۱ء سے۱۹۸۳ء تک یہ خدمت سرانجام دی۔پہلے نائب صدر مکرم مولوی سید منصور احمد بشیر صاحب (۱۹۷۷۔۱۹۸۰ء ) اور دوسرے نائب صد ر مکرم مولوی منیر الدین شمس صاحب (۱۹۸۰ء تا ۱۹۸۵ء) تھے۔۱۹۸۱ء کے جن عہدیداران کا علم ہوسکا ہے، ذیل میں درج ہیں: کیلگری : مکرم مرزا رشید احمد صاحب ( زعیم ) ، ایڈمنٹن : مکرم حبیب مقبول صاحب (زعیم)، برنٹ فورڈ : مکرم محمد ابو رشید صاحب ، ٹورانٹو : مکرم سید شریف احمد منصوری صاحب ( زعیم )، مانٹریال: مکرم عبدالروؤف صاحب ( زعیم ) ، اوٹاوہ: مکرم صوفی عزیز احمد صاحب ( زعیم ) آئیوری کوسٹ ۲۸ جنوری ۱۹۷۸ء کو ملک کی پہلی مجلس ابی جان کا قیام عمل میں آیا۔پورے ملک میں ایک ہی مجلس تھی۔نائب صدر علی الترتیب مکرم مولانا محمد افضل صاحب قریشی (۱۹۷۸ تا وسط ستمبر ۱۹۸۱ء ) اور مکرم مولانا عبدالرشید صاحب رازی ( وسط تمبر ۱۹۸۱ء تا ۱۹۸۶ء) رہے۔کم تجنید کی وجہ سے انصار کاسالانہ اجتماع منعقد نہ کر وایا جاسکا۔سری نام اکتوبر ۱۹۷۸ء میں پہلی بارسری نام میں مجلس انصار اللہ کا قیام عمل میں آیا۔سری نام میں ایک ہی مجلس انصار اللہ تھی جو PARAMARIBO شہر میں تھی اور اس میں اردگرد کے انصار بھی شامل تھے۔پہلے نائب صدر مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب ننگلی اور ان کے بعد مکرم مولوی محمد اشرف الحق صاحب مربی سلسلہ تھے۔پہلے زعیم اعلی مکرم حسینی بید اللہ صاحب (صدر جماعت) تھے۔تعمیر مسجد نصر واحد یہ ہال میں چندہ دینے اور وقار عمل میں انصار نے نمایاں حصہ لیا۔تعداد کم ہونے کی وجہ سے اجتماع منعقد نہ ہو سکا۔کینیا فروری ۱۹۷۸ء میں نیروبی میں مجلس انصار اللہ کا قیام ہوا۔مکرم محمد افضل بٹ صاحب پہلے زعیم مجلس نیروبی مقرر ہوئے۔اس وقت نائب صدر ملک مکرم مولانا جمیل الرحمن صاحب رفیق مشنری انچارج تھے۔۱۹۸۲ء سے ۱۹۸۹ء تک مکرم AM۔GAKURIA صاحب کو ناظم اعلیٰ رہنے کی سعادت نصیب ہوئی۔اس عرصہ میں سات مجالس قائم ہوئیں۔نیز ایک سالانہ اجتماع بھی منعقد کیا گیا۔