تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 448 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 448

۴۴۸ جنوری ۱۹۸۱ء تک اس عہدہ پر فائز رہے۔جنوری ۱۹۸۱ء کے آخر یا شروع فروری میں دوبارہ انتخاب ہوا جس میں مکرم ملک شریف احمد صاحب زعیم منتخب ہوئے۔مکرم نذیر احمد صاحب منتظم عمومی مکرم چوہدری فیض احمد صاحب منتظم مال اور مکرم چوہدری عبداللطیف صاحب منتظم تعلیم و تربیت اور اصلاح وارشاد مقرر ہوئے۔ماہ فروری اور مارچ ۱۹۸۱ء میں ایک ایک جبکہ ماہ مئی میں دو اجلاس عام ہوئے۔ایک شروع میں جس میں چار انصار شریک ہوئے۔اور دوسرا ۲۶ مئی کو پانچ بجے شام منعقد ہوا۔ماہ جنوری سے مئی ۱۹۸۱ ء تک صف دوم کے دس اور صف اوّل کے دو یعنی کل بارہ انصار تھے۔اس عرصہ میں بارہ وقار عمل ہوئے۔شعبہ تربیت کے ضمن میں انصار کو نماز با جماعت کی طرف خصوصی توجہ دلائی گئی۔جماعتی لٹریچر تقسیم کیا جاتا رہا۔تمام مقامی لائبریریوں میں قرآن کریم کے نسخے رکھوائے گئے۔ایک کے سوا تمام انصار تحریک جدید کے جہاد میں شامل تھے۔مجلس کا سالانہ بجٹ چندہ مجلس ۱۹۸۱ء ایک ہزار چارسوستانوے مارک تھا۔جس میں سے مئی تک ۵۴۵ مارک وصول ہو چکے تھے۔تعمیر گیسٹ ہاؤس کے وعدہ جات ۸۴۰ مارک تھے۔جس میں سے ۶۴۰ مارک ادا کر دئیے گئے تھے۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مرکزیہ نے ۲۵ سے ۲۹ مئی ۱۹۸۱ ء تک مجلس کا دورہ کیا اور اجلاس عام ومجلس عاملہ سے خطاب کیا اور ہدایات دیں۔مجلس نیورن برگ مکرم نا ئب صدر صاحب مرکزیہ کے دورہ مغربی جرمنی میں مورخہ ۳ مئی ۱۹۸۱ء کو نیورن برگ کی مجلس کا قیام عمل میں آیا۔مکرم کوثر احمد باجوہ صاحب کو نائب صدر ملک کی نگرانی میں منتظم عمومی مقرر کیا گیا۔شروع میں انصار کی تعداد پانچ اور پھر چھ تھی۔۱۹۸۱ء۔۱۹۸۲ء میں بارہ ماہانہ اجلاس عام ہوئے۔جن میں اوسط حاضری ۶۰ فیصدی سے ۸۰ فیصدی رہی۔ماہانہ اجلاسات کے علاوہ انصار اللہ کے چار ہنگامی اجلاس بھی ہوئے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے ارشاد کی تعمیل میں نیورن برگ کے ہر احمدی گھرانے میں تفسیر صغیر رکھوائی گئی اور اس کے مطالعہ کی طرف توجہ دلائی جاتی رہی۔انصار کو لفظی ترجمہ سکھانے کے لئے مترجم قرآن کریم کا انتظام کیا گیا۔احباب جماعت کو تر جمہ سکھانے کے لئے تعلیم القرآن کی سنڈے کلاس جاری کی گئی۔کتب حضرت اقدس کے میسر نہ آنے کے باعث یہ طریق اختیار کیا گیا کہ اجلاس عام میں حضور کی کسی ایک کتاب کا خلاصہ بیان کیا جاتا چنانچہ تختہ الندوہ ، دافع البلاء ، سبز اشتہار، ایک غلطی کا ازالہ، ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ، کشتی نوح، فتح اسلام، توضیح مرام، پیغام صلح کا خلاصہ سنایا گیا۔جنوری ۱۹۸۲ ء سے مجلس کے نام رسائل انصار اللہ تحریک جدید ، مصباح تفخیذ الا ذہان، خالد جاری کروائے گئے۔