تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 449 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 449

۴۴۹ ۱۹۸۲ء میں سو فیصد انصار نے تحریک جدید کے جہاد میں حصہ لیا۔ایک اجلاس عام بلا کر تحریک جدید کی اہمیت دوستوں پر واضح کی گئی جس کے نتیجے میں نئے سال کے وعدے پہلے سے ڈیڑھ گنا ہو گئے۔جرمن قومی برتھ ڈے ( یوم ولادت) کے موقع پر سات جرمن افراد کو جرمن زبان میں اسلامی لٹریچر تحفہ پیش کیا گیا جو انہوں نے بخوشی قبول کیا۔چودہ مختلف مقامات پر غیر از جماعت دوستوں کے ساتھ تبلیغی نشستیں ہوئیں۔۲۶ عدد کتب غیر از جماعت دوستوں میں تقسیم کی گئیں۔دو مواقع پر جماعت احمد یہ نیورن برگ نے بعثت حضرت مسیح موعود کے عنوان سے ۹ زبانوں میں ۱۲۸۸ فولڈر ز تقسیم کئے۔مکرم بشیر احمد صاحب پرویز مکرم محمد یوسف صاحب بھٹی اور مکرم کو ثر احمد باجوہ صاحب نے اس تبلیغی مہم میں حصہ لیا۔۱۹۸۱ء میں چندہ کا بجٹ ۶۶۳/۵۰ مارک تھا۔جس میں سے ۵۶۲ مارک وصولی ہوئی۔۱۹۸۲ء میں ۸۴۹ مارک کا بجٹ پیش کیا گیا۔جن میں ۵۳۰ مارک وصول ہو چکے تھے۔انصارفٹ بال اور والی بال کی کھیلوں میں حصہ لیتے رہے۔جب بھی کوئی دوست بیمار ہوا تو انصاران کی عیادت کے لئے جاتے۔یوم مصلح موعود، یوم مسیح موعود، یوم خلافت اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسے منعقد کئے گئے۔تمام احباب جماعت کو عموماً اور انصار کو خصوصاً حضور کی خدمت میں دعائیہ خط لکھنے کی تحریک کی جاتی رہی۔حضرت خلیفہ مسیح الثالث کی خدمت میں حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کے وصال پر مجلس کی طرف سے قرار داد تعزیت بھجوائی گئی۔(۱۳) مورخه ۲۹ - ۳۰ مئی ۱۹۸۲ء کو ہمبرگ میں مجالس انصار اللہ مغربی جرمنی کا اجتماع منعقد ہوا۔جس میں مجلس نیورن برگ کی نمائندگی ہوئی۔اس موقع پر مکرم نائب صدر صاحب ملک کے ہدایت پر مکرم کوثر احمد باجوہ صاحب نے سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر پندرہ منٹ کی تقریر کی۔مجلس انصاراللہ نیورن برگ کی مئی ۱۹۸۶ء تک کی کار کردگی پیش کی گئی۔علمی مقابلہ جات اور تقریر میں کوثر احمد صاحب باجوہ نے پہلا انعام حاصل کیا۔مجلس نیورن برگ کے زیر اہتمام مجلس ہائیل براؤن کی مدد سے لائبریری کا قیام عمل میں آیا جس میں چھوٹی بڑی کتب کی تعداد ی تھی ۷۵ کتب اردو چارا جلاسات عام منعقد ہوئے۔دو اجتماعات بسلسلہ عیدین ہوئے۔یوم خلافت منایا گیا۔جن میں انصار کی حاضری اوسطاً ساٹھ سے اسی فیصد رہی۔رسالہ انصار اللہ کے پانچ نئے خریدار بنائے گئے۔شعبہ تحریک جدید کے ضمن میں ۲۹ رمضان المبارک کی دُعائیہ فہرست میں مجلس مقامی کے تین انصار اور دو خدام کے نام پیش کئے گئے۔اٹھانوے افراد کو جر من تعارفی پمفلٹ جس میں حضرت اقدس مسیح موعود کی شبیہ مبارک تھی ، دکھا کر کتب انگریزی ۶۵ کل کتب : ۴۰ عدد ( یکصد چالیس عدد )