تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 443 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 443

۴۴۳ میں زیادہ سے زیادہ احباب کو شریک کرنے کے لئے قریباً ایک ماہ قبل مساجد میں اعلان کا سلسلہ شروع کیا گیا اور اجتماع کا تفصیلی پروگرام سائیکلو سٹائل کر کے سب انصار کو بھجوایا گیا۔چنانچہ اجتماع میں جملہ مجالس کے نمائندگان شریک ہوئے اور بہت دلچسپی سے پروگرام کو سنا۔پہلا اجلاس: اجتماع کا پہلا سیشن ۸ جون بوقت دس بجے صبح زیر صدارت مکرم احمد سلطان غوث صاحب صدر جماعت ماریشس شروع ہوا۔تلاوت قرآن مجید مخلص نابینا احمدی مکرم مناف ہولاش صاحب نے کی۔بعدہ مکرم آدم علی بخش صاحب نے خوش الحانی سے قادیان سے متعلق نظم سنائی۔مکرم حمید زیاد علی صاحب نے عہد د ہروایا۔مکرم مولوی صدیق احمد صاحب منور نے اجتماعی دعا کرائی۔مکرم صدر صاحب جماعت نے اپنی استقبالیہ تقریر میں حاضرین کو أَهْلاً وَسَهْلاً وَمَرْحَبًا کہا اور تبلیغ و تربیت کی اہم ذمہ داری کی طرف توجہ دلائی اور انصار سے پُر زور اپیل کی کہ جماعت کے لئے قابل تقلید نمونہ بنیں۔لوکل مبلغ مکرم مولوی ابو بکر خاں صاحب نے قرآن مجید اور حدیث کی روشنی میں انصار اللہ کے فرائض، کے عنوان پر حاضرین سے خطاب کیا اور کہا کہ تبلیغ ہر احمدی کا فرض ہے اور اس روحانی دولت سے زیادہ لوگوں کو متمتع کرے۔اگلی تقریر مکرم بشیر تیجو صاحب کی تھی۔آپ نے جو ا اور منشیات کے نقصانات کے موضوع پر روشنی ڈالی۔بعدہ اجتماعی دعا ہوئی اور پہلا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔دوسرا اجلاس انصار نے دوپہر کا کھانا دار السلام ہال سے ملحقہ کمروں میں کھایا۔اس اجتماعی طعام کی تیاری کے لئے بعض انصار نے نہایت محنت سے کام کیا۔ایک بجے نماز ظہر وعصر باجماعت ادا کی گئیں۔دوسرے اجلاس کی صدارت کے فرائض مکرم شمس الحق یاد علی صاحب نے سرانجام دیئے۔مکرم علی بھائی رحمن صاحب نے تلاوت قرآن پاک اور مکرم رحمت علی بھنو صا حب نے نظم پڑھی۔جماعت احمدیہ کے بعض پرانے احمدیوں نے گذشتہ واقعات کی یاڈ کے موضوع پر خیالات کا اظہار کیا۔اس پروگرام کو پیش کرنے والے مکرم محمود تیجو صاحب تھے۔آپ نے سب سے اوّل جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ بتاتے ہوئے جملہ مرکزی مبلغین کے نام اور ان کا عرصہ قیام در ماریشس بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ ان جانثار مبلغین کی کوششوں کے نتیجہ میں آج ہم احمدیت کی دولت سے اپنی جھولیاں بھر رہے ہیں۔اس مختصر تعارف کے بعد انہوں نے یکے بعد دیگرے مندرجہ ذیل دوستوں کو اسٹیج پر بلایا۔مکرم امام الدین صاحب، حسن علی صاحب، مکرم حنیف بھٹو صاحب ، مکرم حنیف جواہر صاحب اور مکرم طالب رمضان صاحب۔سب سے پہلے جماعت حمدیہ منکس کے قدیمی احمدی مکرم امام الدین حسن علی صاحب اسٹیج پر تشریف لائے۔انہوں نے بتایا کہ وہ بالکل ،