تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 439
۴۳۹ گئیں۔جن کے بعد مکرم ملک محمد اکرم صاحب نے حدیث نبوی کا درس دیا۔مجلس سوال و جواب: بعد ازاں احباب جماعت کو سوالات کرنے کی دعوت دی گئی۔جوابات مکرم نائب صدر صاحب نے مختصر مگر جامع طور پر دیئے۔اس کے بعد وقفہ برائے طعام ہوا۔مجلس شوری: انصار اللہ کی مجلس شوری میں مجالس کے نمائندگان نے اپنے مسائل بیان کئے اور باہمی مشورہ کے بعد ان کا حل تجویز کیا گیا۔نیز آئندہ سال کا لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا۔تقریری مقابلے : مجلس شوری کے بعد تقریری مقابلہ شروع ہوا۔ہر مقرر کو پانچ منٹ کا وقت دیا گیا۔عناونین یہ تھے۔(۱) حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت خاتم النبین (۲) قرونِ اولیٰ کے مسلمان اور ان کی قربانیاں اس مقابلہ میں بھی انصار نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مقررین کی تعداد پندرہ سے تجاوز کر گئی۔ہر مقرر نے خوب جوش اور ولولہ کے ساتھ تقریر کی۔الحاجی اونا ہارو، اول۔الحاجی اولولیڈے، دوم اور مسٹر بیلوسوم قرار پائے۔مقابلہ کے بعد مکرم نائب صدر صاحب نے دوسرے روز کے پروگرام کا اعلان کیا اور احباب کو اس سے بھر پورفائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔اس طرح یہ اجلاس رات گیارہ بجے کے بعد ختم ہوا۔دوسرادن پہلا اجلاس دوسرے روز کا آغاز نماز تہجد کی باجماعت ادائیگی سے ہوا جو الفا اے۔آر۔اے اولووا صاحب (ALFA A۔R۔A۔OLUWA) نے پڑھائی۔نماز فجر الفا بچی صاحب زاریہ نے پڑھائی اور بعدہ درس قرآن دیا۔بعد ازاں مسٹر اے۔ڈبلیو۔آئینہ از لیگوس (Mr۔A۔W۔AINA) کی زیر قیادت انصار نے اجتماعی ورزش کی جس کے بعد ناشتہ کے لئے وقفہ دیا گیا۔دوسرا اجلاس: تلاوت قرآن کریم کے بعد ایموسٹیٹ IMO STATE کے دارالحکومت اومیری (OWERD) مشن کے نمائندہ مسٹر الیاس نے اپنی تقریر میں بتایا کہ چند سال قبل تک اس پوری سٹیسٹ میں کوئی ایک فرد بھی دین حق کے نام سے واقف نہ تھا۔پھر جماعت احمدیہ نے اپنے نہایت مستعد تبلیغی نظام کے تحت وہاں مبلغ بھجوائے جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دین حق کے نور سے روشنی عطا فرمائی اور آج اپنے علاقہ میں فخر سے سر بلند کر سکتے ہیں۔جماعت نے کئی پراجیکٹ یہاں شروع کر رکھے ہیں۔ایک مشن ہاؤس اور دو مساجد تعمیر ہو چکی ہیں اور ایک زیر تعمیر ہے۔سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی عنایت سے ایک میڈیکل سنٹر بھی قائم ہو چکا ہے اور لوگوں کو علم ہو گیا ہے کہ جماعت احمد یہ ایک فعال جماعت ہے۔الا رو جماعت کے ایک با علم دوست الفا ایم۔اے۔سلمان صاحب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ برائے معمر حضرات کے موضوع پر نہایت دلچسپ انداز میں تقریر کی چونکہ آپ کی تقریر مقامی زبان