تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 427
۴۲۷ میں سے تینتیس مجالس سے ۱۹۱ انصار بطور نمائندہ تشریف لائے۔ے نومبر کو بوقت پانچ بجے شام تمام نمائندگان مقام اجتماع میں جمع ہوئے۔مغرب اور عشاء کی نمازیں باجماعت ادا کرنے کے بعد رات کا کھانا کھایا۔اس کے بعد اجلاس عام ایک گھنٹہ تک جاری رہا جس میں تمام مجالس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اجتماع کو زیادہ کامیاب بنانے کے پروگرام پر غور و خوض کیا گیا۔نومبر صبح ساڑھے تین بجے تمام انصار نے نماز تہجد ادا کی جو کرم محفوظ صاحب معاون مبلغ نے پڑھائی۔نماز فجر کے بعد مکرم عبد الرحمان صاحب احمدی نے درس قرآن کریم دیا۔اس کے بعد مکرم بکری صاحب کی نگرانی میں سات بجے تک چار کلو میٹر دوڑ کا مقابلہ ہوا۔پہلا اجلاس : ناشتہ کے بعد اجتماع کی باقاعدہ کارروائی شروع ہوئی۔تلاوت قرآن کریم کے بعد مکرم مولا نا محمود احمد صاحب چیمه رئیس التبلیغ و نائب صدر مجلس انڈونیشیا نے دعا کرائی۔صدر کمیٹی اجتماع مکرم سو جا فا صاحب نے اجتماع کے بارہ میں اور مکرم ناظم اعلیٰ صاحب نے رپورٹ سالانہ کارکردگی پیش کی۔ٹھیک نو بجے تقاریر کا پروگرام شروع ہوا۔سب سے پہلے مکرم میاں عبدالحئی صاحب مبلغ سلسلہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اخلاق فاضلہ کے موضوع پر ایک مدلل تقریر کی۔دوسری تقریر مکرم عبد الرحمان صاحب نے وصیت کی اہمیت و برکات ، تیسری تقریر مکرم مولوی مرزا محمد ادریس صاحب مبلغ سلسلہ نے صوفیاء کرام کے اخلاق، نیک نمونہ اور نصائح، اور چوتھی تقریر مکرم شکری بر ماوی صاحب نے انصار اللہ کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں کے موضوعات پر کی۔یدا جلاس گیارہ بجے تک جاری رہا۔اس کے بعد کھانا اور ظہر وعصر کی نمازیں ادا کی گئیں۔دوسرا اجلاس: ایک بجے دو پہر دوسرا اجلاس مکرم ناظم اعلیٰ صاحب مجالس انڈونیشیا کی زیر صدارت ہوا۔مکرم محی الدین شاہ صاحب مبلغ سلسلہ نے قرآن کریم کی فضیلت کے موضوع پر مکرم صدر صاحب جماعت احمدیہ گاروت نے صداقت حضرت مسیح موعود کے عنوان پر تقاریر کیں۔پھر مکرم محمد یحیی صاحب گاروت اور مکرم محمود احمد چیمہ صاحب نے اپنی تقاریر میں انصار کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر کام کرنے کی طرف توجہ دلائی۔تیسرا اجلاس : ساڑھے تین بجے تیسرا اجلاس مکرم نائب صدر صاحب مجلس کی زیر صدارت شروع ہوا۔سب سے پہلے ناظم اعلیٰ صاحب نے دوران سال مستعد مجالس کو انعامات دینے کا اعلان کیا ، جو یہ تھیں۔اول مجلس تاسک ملایا دوم سوم مجلس کہا ئیوران مجلس سورابایا مجلس میدان مجلس بوگر۔مجلس جیسا لاڈا