تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 24 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 24

۲۴ تبلیغ کے سلسلہ میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق عمل کو اپنانے پر زور دیا۔مکرم مولانا محمد صادق صاحب سماٹری نے احادیث نبویہ کا درس دیتے ہوئے جن میں دعوت الی اللہ کی اہمیت اور ضرورت کے علاوہ اس فرض کو احسن رنگ میں ادا کرنے کا ذکر ہے، کی روشنی میں بتایا کہ دعوت الی الحق کے لئے ایک تو علم دین حاصل کرنا چاہئے اور دوسرے اس پر خود بھی عمل پیرا ہونا چاہیئے۔مکرم قریشی نورالحق صاحب تنویر استاد جامعہ احمدیہ نے ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا درس دیا۔آپ نے آیت کریمہ اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کی تشریح و تفسیر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض ارشادات پڑھے جن کا لب لباب یہ ہے کہ اسلام کی تبلیغ کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے گفتگو اور تبادلہ خیالات کو ذریعہ بنایا جائے مگر حکیمانہ طریق پر اور ناصحانہ رنگ میں۔درس کے بعد سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تقاریر ہوئیں۔پہلی تقریر مکرم ملک سیف الرحمن صاحب مفتی سلسله و پرنسپل جامعہ احمدیہ نے کی۔آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے حضور کے عزم صمیم، بلند ہمتی اور بے مثل شجاعت کے بعض نہایت ایمان افروز واقعات بیان فرمائے۔اس اجلاس کی آخری تقریر آطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ کے موضوع پر مکرم مسعود احمد خاں صاحب دہلوی ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ نے کی جس میں انہوں نے اللہ تعالیٰ ، رسول اللہ اور اولوالامر کی اطاعت اور اس کی اہمیت کو بڑے دلنشین انداز میں بیان کیا۔آپ نے واضح فرمایا کہ اللہ اور رسول کی اطاعت ہی اسلام کی رُوح رواں ہے۔گواصل اطاعت تو اللہ تعالیٰ کی مقصود ہے لیکن رسول خدا کی محبت میں فنا ہو کر اس کے حکم سے لوگوں کو خدا کی طرف ہی بلاتا ہے اس لئے رسول کی اطاعت دراصل اللہ تعالیٰ کی ہی اطاعت ہے۔﴿۱۰﴾ دوسرادن اجلاس اوّل سالانہ اجتماع کے دوسرے دن کی کارروائی کا آغاز اجتماعی نماز تہجد سے ہوا۔نماز فجر کے بعد مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت کراچی کی صدارت میں سب سے پہلے حضرت مرزا عبدالحق صاحب رکن خصوصی مجلس مرکزیہ نے قرآن مجید کا درس دیا۔آپ نے آیت الکرسی ( سورۃ البقرۃ ) تلاوت کی اور اس کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس آیت میں خدا تعالیٰ کی ایسی صفات بیان ہوئی ہیں جو خدا کے زندہ ہونے کا ثبوت ہیں۔پس انسان کو چاہئے کہ وہ خدائے تھی وقیوم کے ساتھ اپنا تعلق قائم کرے۔اس کے بعد مکرم مولانامحمد اسماعیل صاحب دیا لگڑھی نے درس حدیث دیا۔آپ نے احادیث نبویہ کی