تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 418 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 418

۴۱۸ جان سے قدر کرنی چاہئے تا خدا تعالی کی تائید اور برکتیں ہمیشہ جماعت کے شامل حال ہوں۔اس کے بعد مکرم ہدایت اللہ بنگوی صاحب زعیم اعلیٰ نے تمام انصار اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔بالخصوص جنہوں نے مہمانوں کی خدمت اور فراخدلانہ مالی امداد کے ذریعہ اجتماع کے اخراجات پورے کئے۔دعا اور عہد دہرانے کے بعد یہ اجتماع بفضل خدا بخیر وخوبی ختم ہوا۔﴿۴﴾ مجلس انگلستان کے سالانہ اجتماعات پہلا سالانہ اجتماع مجالس انگلستان کا پہلا سالانہ اجتماع ۲۲ و ۲۳ستمبر ۱۹۷۹ کو محمود ہال لندن میں منعقد ہوا۔اس اجتماع کے لئے سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث اور صدر مجلس حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے پیغامات ارسال فرمائے۔دوسرا سالانہ اجتماع مجلس انگلستان کا دوسرا سالانہ اجتماع ۱۹۔۲۰ اپریل ۱۹۸۰ء کو منعقد ہوا۔یہ اجتماع محمود ہال میں ہوا جس میں ڈیڑھ صد کے قریب افراد شریک ہوئے۔پہلا اجلاس ۱۹ اپریل کو مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نائب صدر مجلس انصار اللہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جو مکرم ملک عبدالعزیز صاحب نے کی عہد دوہرانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں مکرم شیخ صاحب نے اجتماع کے انعقاد کی توفیق پانے پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور دعا کی کہ یہ اجتماع ہماری روحانی اخلاقی اور ذہنی ترقی کا باعث ہو۔آپ نے فرمایا نفس کے تزکیہ کے لئے ایسے دینی اجتماعات کا بار بار انعقاد ضروری ہے۔دوسری تقریر حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے فرمائی۔آپ نے سورۃ الصف کی آیت هُوَ الَّذِی اَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَی کی تشریح فرماتے ہوئے انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ اسلام کے غلبہ کے دن قریب لانے کے لئے ہمیں اپنے قول اور فعل میں دوسروں کے لئے نمونہ پیش کرنا چاہئے۔اس کے بعد مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب نے ” موجودہ زمانہ کے بارہ میں اسلامی پیشگوئیاں“ کے عنوان پر تقریر کی۔اگلے دن صبح تین بجے تہجد کی نماز با جماعت ادا کی گئی۔نماز فجر کے بعد مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے قرآن مجید کا درس دیا جس میں آپ نے آیت بَلّغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ کی لطیف تشریح فرماتے ہوئے احباب کو تبلیغ کی طرف توجہ دلائی۔مکرم منیر الدین صاحب شمس نے حدیث کا درس دیا۔