تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 329 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 329

۳۲۹ تسلی دی۔آپ نے انصار کو توجہ دلائی کہ وہ زندگی کے لمحات کو قیمتی سمجھ کر انہیں نیک کاموں میں خرچ کریں۔وقت تھوڑا ہے اس کو ضائع نہ کریں۔افتتاحی خطاب کے بعد مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع نے مجلس کی گذشتہ ششماہی کی رپورٹ کارگزاری پیش کی۔مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت کراچی نے نَحْنُ أَنْصَارُ الله اور مکرم عبد السلام صاحب طاہر مربی کراچی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عشق رسول مکرم شریف احمد صاحب بانی نے تحریک جدید اور تبلیغ اسلام مکرم ڈاکٹر محسن احمد صاحب نے انصار اللہ کے لئے حفظان صحت کے زریں اصول“ اور مکرم شمیم احمد صاحب خالد نے ” موجودہ دور میں سائیکل کا استعمال کیوں ضروری ہے“ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔مکرم مولوی سلطان محمود صاحب انور مربی سلسلہ کراچی نے اپنے خطاب میں قرآن کریم کی روشنی میں قرض کے بارے میں اسلامی احکام کی وضاحت فرمائی۔مکرم کیپٹن سید افتخار حسین صاحب نے با اخلاق انسان ہی باخدا انسان بن سکتا ہے“ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔اس اجتماع کا ایک دلچسپ پروگرام ”مجلس سوال و جواب تھا۔حاضرین نے کثرت سے سوالات بھجوائے۔صدر محترم نے ان کا کافی وشافی جواب دیا۔احباب نے بڑے غور سے جوابات سنے۔نماز مغرب وعشاء کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے اختتامی خطاب فرمایا۔آپ نے فرمایا کہ نئی صدی جماعت احمدیہ پر غیر معمولی ذمہ داریاں لے کر آ رہی ہے۔دنیا میں تبدیلیاں احمدیت کے لئے پیغام عمل لا رہی ہیں۔ہمیں وہی کرنا چاہئے جو ایک بچہ مشکل کے وقت کرتا ہے یعنی محبت سے اپنی ماں کی گود میں آجاتا ہے۔آپ اپنے تعلق کو خدا تعالیٰ سے مضبوط کریں اور خدا تعالیٰ کی رسی سے مضبوط کوئی رسی نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم اس شعر میں ہے۔عدد جب بڑھ گیا شور و فغاں میں نہاں ہم ہو گئے یارِ نہاں میں اللہ تعالیٰ کی ذات وہ قلعہ ہے جو اس میں داخل ہو گیا ، وہ محفوظ ہے۔پس انصار خدا تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں۔پاکستان میں اوسط عمر میں سال ہے۔انصار بننے کے لئے آپ کو دس سال مزید ملے ہیں اس لئے خدا کا شکر کرتے ہوئے اُس سے پیار کریں اور اُس کو ہر وقت یا درکھیں۔بعد مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع نے تمام حاضرین اور منتظمین کا شکر یہ ادا کیا۔اس طرح یہ اجتماع نو بجے رات بخیر و بخوبی اختتام پذیر ہوا۔اس اجتماع میں ۳۲۵ افراد نے شرکت کی۔دوران اجتماع حاضرین کی عصر کے بعد چائے سے تواضع کی گئی۔تعلیم القرآن کے سلسلے میں اعلیٰ کارکردگی پر مجلس انصار اللہ ناظم آباد انعامی شیلڈ کی مستحق قرار پائی۔صدر محترم نے اپنے دست مبارک سے مکرم چوہدری شریف احمد صاحب وڑائچ زعیم اعلیٰ