تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 330 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 330

مجلس انصار اللہ ناظم آباد کو انعامی شیلڈ عطا فرمائی۔(11) پروگرام اصلاح وارشاد اصلاح وارشاد کا پروگرام بھی احسن رنگ میں منعقد کیا گیا۔اس کے ذریعہ جماعت احمد یہ کراچی کے انصار، خدام بجنات اور بچوں میں ایک نیا ولولہ اور نئی روح تبلیغ کے لئے پیدا ہوئی جس کے ثمرات بھی ملنے لگے اور صرف ماہ جولائی میں آٹھ نئی بیعتیں ہوئیں۔اصلاح وارشاد کے پروگراموں کی مختصر رپورٹ درج ذیل ہے۔مذکراہ علمیہ۔وفات مسیح ناصری ۲۸ جون ۱۹۷۹ء کو نماز مغرب کے بعد مذکراہ شروع ہوا۔مکرم امیر صاحب نے حاضرین سے حضرت صاحبزادہ صاحب کا تعارف کروایا۔بعد ازاں حضرت صاحبزادہ صاحب نے وفات مسیح ناصری کے موضوع پر خطاب فرمایا اور پھر دوستوں کے سوالوں کے تفصیلاً جواب دیئے۔خطاب لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی ساڑھے چار بجے شام بمقام احمد یہ ہال یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔آپ کے ساتھ مکرم عبدالسلام صاحب طاہر مربی سلسلہ اور مکرم چوہدری شریف احمد صاحب وڑائچ نمائندہ لجنہ کراچی موجود تھے۔صدر محترم نے لجنہ کو ان کی اہم ذمہ داری یعنی تربیت کی طرف توجہ دلائی اور بتایا کہ ہم جو اپنے آپ کو مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت سے منسوب کرتے ہیں۔ہم پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ہمیں دنیا کے سامنے اسلام کا صحیح نمونہ پیش کرنا چاہیئے۔اخلاقی حدود کی پابندی میں ہی زندگی کی اصل مسرت ہے۔مغربی اقوام جنہوں نے حدود کو توڑ دیا ہے، بڑی ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔آپ نے خواتین کو توجہ دلائی کہ وہ ان حدود کو قائم رکھیں جو اسلام نے سکھائے ہیں۔مذاکرہ علمیہ۔جماعت احمدیہ کے عقائد اس مذاکرہ کا انتظام مجلس خدام الاحمدیہ ضلع کراچی نے کیا۔حاضرین کی اکثریت نوجوان طلباء کی تھی۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے نہایت وضاحت اور عام فہم انداز میں جماعت احمدیہ کے عقائد بیان کئے اور بعد ازاں حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔علمی مجالس مورخہ ۴ جولائی کو نائب ناظم صاحب انصار اللہ صفِ دوم ضلع کراچی اور زعیم صاحب اعلیٰ مجلس