تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 266
۲۶۶ مجلس انصار اللہ صف دوم کا سالانہ لائحہ عمل سید نا حضرت خلیفتہ امسح الثالث کے ارشادات اور ہدایات کی روشنی میں مجلس انصار اللہ صف دوم کا سالانہ لائحہ عمل تیار کر کے ہر سال مجالس کو بھجوا کر مندرجہ ذیل امور پر عملدرآمد کرایا جاتا رہا۔(۱) اخلاقی اور روحانی اقدار کی بلندی کیلئے جو پروگرام تجویز کئے گئے ہیں، کوشش کی جائے کہ اراکین انصار اللہ صف دوم ان پر عمل پیرا ہوں اور مجلس کے کاموں میں فعال رکن ثابت ہوں۔(۲) اپنی مجلس کے صف دوم کے اراکین کے مندرجہ ذیل کو الف مرکز کو بھجوائیں:۔نام۔پستہ۔پیشہ۔سن پیدائش۔سائیکل چلانا جانتے ہیں یا نہیں ؟۔رکن کے پاس سائیکل ہے یا نہیں؟ روزانہ عموماً کتنا سائیکل چلاتے ہیں۔(۳) کوشش کریں کہ ایسے انصار جو سائیکل چلانا نہیں جانتے ، وہ سائیکل چلانا سیکھیں اور ان کو سائیکل چلانا سکھانے کا انتظام کریں۔(۴) کوشش کریں کہ جن انصار کے پاس سائیکل نہیں ہیں وہ حسب استطاعت نیا یا پرانا سائیکل خریدیں۔سائیکل نہ رکھنے والے انصار کا کم از کم پانچواں حصہ دوران سال سائیکل خریدے۔نوٹ :۔ایسے انصار جن کے پاس سائیکل کے علاوہ دوسری سواریاں موٹر سائیکل وغیرہ ہیں اور سائیکل نہیں ہیں ان کو بھی سائیکل خرید نے کی تحریک کی جائے۔(۱۹۸۰ ء تک مجالس کو یہ ہدایت بھجوائی جاتی رہی کہ حضور کے منشاء مبارک کے تحت ۱۹۸۰ء تک سائیکل والے انصار کی تعداد بیس ہزار ہونی چاہئے۔اس غرض کیلئے مرکز اضلاع کیلئے سائیکلوں کا کوٹہ مقرر کرتا رہا۔) (۵) ضلعی سطح پر امراء اضلاع کی نگرانی میں مجالس خدام الاحمدیہ کے زیر انتظام دیہات کے ساتھ ملاپ اور خدمت خلق کیلئے جو سائیکل سوار وفود جاتے ہیں ان میں انصار بھی شامل ہوں۔کسی ضلع میں دیہات کے ساتھ ملاپ کرنے والے وفود میں تعداد کے لحاظ سے انصار کی تعداد کم از کم بیس فیصد ضرور ہو۔(۶) ہر سہ ماہی میں مجالس مقامی سطح پر ایک سائیکل سفر کا اہتمام کریں جو ضلع کے صدر مقام یا کسی موزوں جگہ کی طرف کیا جائے یا پکنک کا انعقاد ہو۔اس میں زیادہ سے زیادہ انصار کو شامل کیا جائے۔(۷) مرکز سلسلہ کے قریبی اضلاع کے انصار سائیکل پر سفر کر کے وقتا فوقتا مرکز میں تشریف لایا کریں۔(۸) روز مرہ کاموں میں زیادہ سے زیادہ انصار سائیکل استعمال کریں اور ہر مجلس ماہانہ رپورٹس میں ان کوائف کو درج کرے۔(۹) سالانہ اجتماع انصار اللہ کے موقع پر زیادہ سے زیادہ انصار سائیکلوں پر سوار ہوکر مرکز میں آئیں۔