تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 247
۲۴۷ میں شریک ہونا مفید اور ضروری ہے۔اس لئے ان کی رکنیت کے لئے حسب قواعد کارروائی ہو۔اجلاس مورخہ ۳۱ مئی ۱۹۸۱ء مجلس عاملہ مرکز یہ کا اجلاس بتاریخ ۳۱ مئی ۱۹۸۱ء بعد نماز مغرب پونے آٹھ بجے زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب گیسٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں مندرجہ ذیل ممبران نے شمولیت فرمائی۔مکرم پر و فیسر حبیب اللہ خاں صاحب قائمقام نائب صدر و قائد تعلیم ،مکرم پروفیسر صوفی بشارت الرحمن صاحب قائد وقف جدید ، مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب قائد تحریک جدید ، مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب قائد اشاعت ، مکرم محمد اسمعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد، مکرم عبدالرشید صاحب غنی قائد مال، مکرم پروفیسر محمد اسلم صاحب صابر قائد تجنید ، مکرم چوہدری ناصر احمد صاحب قائمقام قائد مجلس بیرون، مکرم پروفیسر منور شیم خالد صاحب قائد عمومی، مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب نائب قائد عمومی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم محمد اسمعیل صاحب منیر نے کی بعد ازاں صدر محترم نے انصار کا عہد دہرایا اور قائد صاحب عمومی نے گذشتہ دو اجلاسوں کی روئیداد پڑھ کر سنائی۔رپورٹ میں ایک قرارداد تعزیت میں وفات کے ساتھ حسرت آیات کے الفاظ کے استعمال پر صدر محترم نے فرمایا کہ یہ الفاظ مناسب نہیں ہیں لہذا ان الفاظ کور پورٹ سے خارج کر دیا گیا۔باقی تمام رپورٹ کو عاملہ نے درست قرار دیا اور صدر محترم نے منظوری عطا فرمائی۔ایجنڈا کے مطابق قائدین نے اپنی اپنی ماہانہ رپورٹیں بابت ماہ اپریل اجلاس میں پیش کرنا تھیں لیکن صدر محترم نے فرمایا کہ تمام قائدین سے رپورٹیں جمع کر لی جائیں بعد میں مطالعہ کر کے تبصرہ کروں گا۔لہذا تمام رپورٹیں اکٹھی کر لی گئیں۔اس کے بعد صدر محترم نے قائدین کو مندرجہ ذیل ہدایات سے نوازتے ہوئے فرمایا کہ باوجود اس کے میرے پاس وقت کم ہوتا ہے لیکن پھر بھی مجالس کی ماہانہ رپورٹوں کا مطالعہ ضرور کرتا ہوں۔اس سلسلہ میں میرا تاثر یہ ہے کہ قائدین یا تو رپورٹیں خود نہیں دیکھتے یا پھر ان کے مطالعہ کا رد عمل اور نتیجہ سامنے نہیں آتا۔یہ بات واضح ہے کہ قائدین اپنے اپنے شعبہ کے ذمہ دار ہیں اور اپنا خود ہی محاسبہ کریں۔رپورٹوں کے بارہ میں دیکھا گیا ہے کہ اکثر دیہاتی مجالس کی رپورٹیں خالی ہوتی ہیں اور یہ صورت حال ان کے اپنے مخصوص ماحول اور تعلیم کی کمی اور تجربہ کے نہ ہونے کی وجہ ہے۔وہ اتنے لمبے چوڑے فارم کو پر نہیں کر سکتیں۔اب یہ قائدین کا کام ہے کہ دیہاتی مجالس کی راہنمائی کریں، ان کو سمجھا ئیں ہر شعبہ کا ٹارگٹ، ایک معین کام کی شکل میں دیں اور اس طرح ان کا کام آسان کریں۔نگران حلقہ جات سے کام لیں اور دیہاتی مجالس کو چھوٹے چھوٹے کام مکمل کرنے کو دیں اور اس طرح