تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 243 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 243

قائد وقف جدید ۲۴۳ ۱۹۷۹ء تا ۱۹۸۲ء مکرم پر و فیسر صوفی بشارت الرحمن صاحب (سبکدوشی : ۱۷مئی ۱۹۸۲ء) ۷ امئی ۱۹۸۲ ء تا دسمبر ۱۹۸۲ء مکرم چوہدری اللہ بخش صادق صاحب ۱۹۷۹ء تا ۱۹۸۲ء۔حضرت صوفی غلام محمد صاحب آڈیٹر زعیم اعلیٰ انصار اللہ ربوہ ۱۹۸۲ء مکرم فضل الہی انوری صاحب نوٹ: ۱۹۸۲ء سے زعیم اعلیٰ ربوہ کو صدر مجلس کا نامزد کردہ اور مجلس عاملہ مرکز یہ کارکن بنادیا گیا۔اجلاسات مرکزی مجلس عامله مرکزی مجلس عاملہ کا باقاعدہ اجلاس ایک مہینہ میں کم از کم ایک دفعہ ہونا ضروری ہے۔علاوہ ازیں صدر مجلس حسب ضرورت کسی بھی وقت اجلاس طلب کر سکتے ہیں۔ان اجلا سات میں خلیفہ وقت کی ہدایات کے تابع مجلس کی ترقی اور بہبود کے لئے غور و فکر کیا جاتا ہے نیز قائدین اپنی کارگزاری کی رپورٹ صدر مجلس کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔صدر مجلس اس کا جائزہ لے کر رہنمائی کرتے ہیں۔مجلس عاملہ کے فیصلوں کی روشنی میں ماتحت مجالس کو ہدایات جاری ہوتی ہیں۔صدر مجلس کی دردمندانہ اپیل حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے ۲۵ مارچ ۱۹۷۹ء کو اراکین مجلس عاملہ کے نام ایک دردمندانہ اپیل کی۔آپ نے قائد صاحب عمومی کے نام تحریر کیا۔میں آج کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شامل نہیں ہوں گا۔میری جگہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب اجلاس کی صدارت فرمائیں گے۔میری طرف سے صرف اتنا پیغام پہنچادیں کہ تمام شعبوں سے متعلق میں یہ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا کہ بفضلہ تعالے مناسب رفتار سے ترقی ہو رہی ہے اور صورت حال اطمینان بخش ہے۔جملہ قائدین اس پہلو سے اپنے کام کا اور شعبہ کا جائزہ خود لے لیں کہ کیا جو ذمہ داری ان کے سپرد ہے، وہ کماحقہ سرخروئی کے ساتھ اس سے عہدہ برآ ہور ہے ہیں یا نہیں۔نیز یہ سوال بھی میری طرف سے کریں کہ کیا تمام قائدین اپنے شعبہ کے لئے دعاسے اللہ تعالیٰ کی