تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 234 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 234

۲۳۴ ۱۸ اپریل کو پھی میں ایک دوست کے مکان پر پہلے سوال و جواب کی مجلس ہوئی۔پھر دو پہر کو سلائیڈز دکھائی گئیں۔اسی روز شام کو پشاور میں ایک بزرگ کے مکان پر ساڑھے پانچ بجے تا پونے نو بجے علمی نشست ہوئی۔تقریر کے بعد سوالات کے جواب دیئے گئے۔ستر سے زائد حاضرین تھے۔19 اپریل کو ناظم صاحب ضلع کے زیر اہتمام پشاور یونیورسٹی ٹاؤن میں ایک صاحب کے مکان پر خطاب کے بعد احباب کے تحریری سوالوں کے جواب دیئے۔پونے آٹھ سے نو بجے تک سلائیڈ ز دکھائی گئیں۔حاضری اتنی کے قریب تھی۔۲۰ اپریل کو پشاور شہر کی ایک عمارت میں بعد نماز عصر، تقریر کے بعد مہمانوں کے سوالات کے جواب دیئے اور سلائیڈز دکھلائیں۔یہ پروگرام سوا سات بجے شام تک جاری رہا۔جس میں ستر اسی احباب تھے۔شام کو بازید خیل میں سینکڑوں مردوزن کو ایک گھنٹہ تک سلائیڈ ز دکھائیں اور وہ جگہ بھی دیکھی جہاں حضرت شہزادہ سید عبداللطیف صاحب شہید خوست سے آنے پر نماز پڑھا کرتے تھے۔اسی مسجد میں نماز مغرب وعشاء ادا کی گئیں۔۲۱ اپریل مسجد احمد یہ کوہاٹ سے ۸۰ میل دور بنوں اور پھر ۹۰ میل پر ڈیرہ اسماعیل خاں پہنچے۔مقامی کارکنان کے تعاون سے بعد نماز مغرب مسجد احمد یہ میں ۸ تا ۹ بجے سلائیڈ ز دکھائی گئیں۔اسی نوے حاضرین تھے۔اپریل کو خطبہ جمعہ و نماز صرف تین احمدی اشخاص نے ایسی جگہ پڑھا جہاں ہمیں چھپیں غیر از جماعت احباب نے بھی یہ تربیتی خطبہ سنا۔۲۶ اپریل کی رات کو شاہ صاحب بخیر وعافیت ربوہ واپس پہنچ گئے۔(۷۵) مجالس مذاکرہ وسلائیڈ پروگرام قیادت اصلاح وارشاد مرکزیہ کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں جو مجالس مذاکرہ اور سلائیڈ ز پروگرام ہوئے ، ان کا خاطر خواہ اثر محسوس کیا گیا۔۱۹۸۲ء کی پہلی سہ ماہی میں چھپیں اہم مقامات پر سلائیڈ زلیکچر ہوئے اور ہیں مقامات پر مجالس مذاکرہ منعقد ہوئیں جن سے انداز آ آٹھ ہزار سے زائد دوستوں نے استفادہ کیا۔ان پروگراموں میں مرکزی نمائندگان بھی شرکت کرتے رہے۔شیخو پورہ شہر۔رحیم یار خان شہر سکھر شہر۔حیدر آباد کے علاوہ مندرجہ ذیل مجالس میں یہ پروگرام ہوئے۔ضلع گجرات کھاریاں۔فتح پور۔مونگ۔منڈی بہاؤالدین۔شیخ پور ضلع جہلم : جہلم شہر۔منگلا ڈیم۔ضلع گوجرانوالہ: امیر پارک گوجرانوالہ۔راہوالی۔سادھو کے۔گوجرانوالہ شہر گرمولہ ورکاں۔پیرکوٹ۔ضلع لاہور : پرانی انار کلی۔حلقہ وحدت کالونی۔مغلپورہ ربوه کراچی مسجد مبارک۔دار النصر غربی۔احمد یہ ہال۔گیسٹ ہاؤس۔ڈرگ روڈ۔مارٹن روڈ۔اورنگی ٹاؤن۔﴿۷﴾