تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 215 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 215

۲۱۵ انصار یا جوان یا بچے جو باجماعت نما ز نہیں پڑھا کرتے تھے اب حاضر ہونے لگ گئے ہیں۔یہ کوئی معمولی کام ہے؟ آپ نے تو مقصد پالیا۔فُزْتُ بِرَبِّ الْكَعْبَةِ کہنے کے مستحق ہو گئے۔حقیقت یہ ہے کہ ہمارا مقصد ہی اسی قسم کے چھوٹے موٹے کام ہیں۔دنیا کی نظر میں چھوٹے ہوں گے لیکن انقلاب دنیا میں انہی کاموں سے برپا ہونے ہیں اور کسی چیز سے بر پانہیں ہونے۔تو ناظمین یہ کام اس طرح شروع کریں۔شعبه مال اگلا حصہ مثلاً وقف جدید یا تحریک جدید ہے۔اگر پانچ آدمی چندہ دے رہے ہیں اور ایک چھٹے کا اضافہ ہوسکتا ہے تو تلاش کریں اور زعیم سے کہیں کہ کیوں نہیں اضافہ ہوا۔وہ کہے گا کہ جی میری بات نہیں مانتے۔آپ کہیں کہ اچھا میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں۔ساتھ چلیں ، منت کریں، پیار کی بات کریں ، لوگ مان جاتے ہیں ، بہت جلدی تیار ہو جاتے ہیں۔یونہی وہم ہے۔ایک مجلس کی مجھے رپورٹ آئی کہ جی وہ ساری مجلس قریباً نادہندہ ہے اور زعیم صاحب نے کہا کہ ان کا علاج ہی کوئی نہیں۔یعنی لفظ خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمُ تو استعمال نہیں کیا مگر اس مفہوم کی جو سیاہی اُن کے منہ پر پھیری جاسکتی تھی، وہ انہوں نے پھیر دی تھی کہ یہ ایک گئی گزری مجلس ہے، اسے آپ بھول جائیں۔آپ ہماری جواب طلبی کرتے رہتے ہیں۔ہم آگے سے کیا کریں۔میں نے اُن سے کہا آپ آرام سے بیٹھیں۔میں نے قائد صاحب مال سے کہا کہ آپ پہلی چٹھی اپنے دستخطوں سے بھیجیں اور پھر مجھے بتائیں اور پندرہ بیس دن یا زیادہ سے زیادہ مہینہ ہی ہوا ہوگا ، ان زعیم صاحب کی طرف سے چٹھی آئی کہ سارے چندہ دینے لگ گئے ہیں۔اب کتنی بدظنی تھی مسیح موعود کی جماعت پر۔میرا تجربہ ہے کہ اکثر و بیشتر بہت اچھے ہوتے ہیں۔الا ماشاء اللہ کچھ بہت سخت دل ہوتے ہیں مگر وہ بھی بالآخر ٹوٹ جاتے ہیں۔آپ منت اور زاری کے ساتھ ، پیار اور محبت کے ساتھ اس طرح کہیں کہ جی آپ وقف جدید کی تحریک میں حصہ لینے سے محروم ہیں۔تھوڑا سا دے دیں۔توفیق مل جائے گی پھر خدا آپ ہی بڑھا دے گا۔وہ شامل ہو جائیں گے۔یہی تحریک جدید کا حال ہے۔چند پیسے بھی کوئی دے تو قبول کر کے اس دینے والے پر احسان کریں۔پہلی اصلاح نیت کی صفائی اور یا کیزگی ہے جہاں تک مال کا تعلق ہے اس ضمن میں میں ایک بات خصوصیت کے ساتھ عرض کرنی چاہتا ہوں کہ اکثر مجالس کا بجٹ درست نہیں۔اور یہ بہت تکلیف دہ شکل ہے۔بجٹ کی صورت یہ ہے کہ بعض