تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 173 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 173

وہ ہو جائے۔۱۷۳ ہر جماعت کی نمائندگی اپنے اپنے اجتماع میں ہونی چاہئیے۔اس کی ذمہ داری ایک تو خودان تنظیموں پر ہے۔لیکن اس کے علاوہ تمام اضلاع کے امراء کی میں ذمہ داری لگاتا ہوں اور تمام اضلاع میں کام کرنے والے مربیوں اور معلموں کی یہ ذمہ داری لگاتا ہوں کہ وہ گاؤں گاؤں ، قریہ قریہ جائے، جاتے رہ کر ، ایک دفعہ نہیں ، جاتے رہ کر اُن کو تیار کریں کہ کوئی گاؤں یا قصبہ جو ہے یا شہر جو ہے، وہ محروم ندر ہے۔نہ پنجاب میں ، نہ سرحد میں ، نہ بلوچستان میں، نہ سندھ میں اور اس کے متعلق مجھے پہلی رپورٹ امرائے اضلاع اور مربیان کی طرف سے عید سے دو دن پہلے اگر مل جائے تو عید کی خوشیوں میں شامل یہ خوشی بھی میرے لئے اور آپ کے لئے ہو جائے گی۔اور دوسری رپورٹ پندرہ تاریخ کو یعنی جو اجتماع ہے خدام الاحمدیہ کا غالبا ۲۳ کو ہے تو اس سے پہلے جمعہ کو ، سات دن پہلے وہ رپورٹ ملے کہ ہم تیار ہیں۔ہر ضلع سے، ہر گاؤں، ہر قریہ، ہر قصبہ، ہر شہر اُس ضلع کا جو ہے اس کے نمائندے آئیں گے۔یہ انتظام جو ہے جس کے متعلق میں بات کر رہا ہوں اس کے بھی آگے دو حصے ہوں گے۔ایک کے متعلق میں نے پہلے بات کی تھی جو یہاں کے رہنے والے ہیں۔ایک کے متعلق میں اب بات کر رہا ہوں جن کا تعلق باہر سے ہے۔اور دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس وقت نوع انسانی ایک خطرناک ، ایک ہولناک ہلاکت کی طرف حرکت کر رہی ہے۔اس قسم کی خطرناک حرکت ہے، جو انسان کو تباہ کرنے والی ہے اور عقل میں نہیں اُن کے آنہیں رہی بات کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔اس واسطے تمام احمدی یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انسان کو سمجھ اور فراست عطا کرے کہ اپنے ہی ہاتھ سے اپنی ہلاکت کے سامان نہ کرے۔اور خدا تعالیٰ ان کو اس عظیم ہلاکت سے جس کے متعلق پیشگوئیاں بھی ہیں ، بچالے۔ہر انذاری پیشگوئی دعا اور صدقہ کے ساتھ مل جاتی ہے۔ان کو تو سمجھ نہیں ، انہوں نے اپنے لئے دعا نہیں کرنی۔مجھے اور آپ کو تو سمجھ ہے۔ہمیں ان کے لئے دعا کرنی چاہئیے اور صدقہ دینا چاہئیے۔اجتماعات پر صدقہ دینا چاہئیے نوع انسانی کو ہلاکت سے بچانے کے لئے۔اپنی طاقت کے مطابق ہم صدقہ دیں گے اجتماعات کے موقع پر۔لجنہ اور خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ یہ تین انتظامات اکیس اکیس بکروں کی قربانی نوع انسان کو ہلاکت سے بچانے کے لئے ان اجتماعات کے موقع پر دیں گے۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ ہمیں ذمہ داریوں کے سمجھنے کی توفیق عطا کرے۔اور اللہ تعالیٰ فضل کرے انسان پر کہ وہ بہکا ہوا انسان اندھیروں میں بھٹکنے والا انسان اُس روشنی میں واپس آ جائے جو