تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 174
۱۷۴ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نوع انسانی کی بھلائی اور ترقیات کے لئے آسمانوں سے لے کر آئے ہیں۔صدر محترم کی طرف سے خصوصی اپیل صدر محترم نے بھی اجتماع میں شرکت کے لئے ایک اپیل ماہنامہ انصار اللہ اور روز نامہ الفضل میں شائع کرائی نیز جہازی سائز کے پوسٹر بھی شائع کرائے گئے جنہیں مساجد اور دیگر نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا گیا۔آپ نے لکھا: نئی روح نئی زندگی اور ولولہ تازہ سے ہمکنار کرنے والا چوبیسواں سالانہ اجتماع انصار اللہ مرکزیہ ۳۰ ۳۱ اخاء دیکم نبوت ۱۳۶۰ ہش بمطابق ۳۰ ۳۱ اکتوبر د یکم نومبر ۱۹۸۱ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار انابت الی اللہ ، دُعاؤں اور ذکر الہی کے زندگی بخش ماحول میں اپنی پاکیزہ روایات کے ساتھ مرکز سلسلہ ربوہ میں منعقد ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔پندرھویں صدی ہجری کے اس پہلے اجتماع انصار اللہ کو سید نا حضرت اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز از راہ شفقت اپنے انفاس قدسیہ سے برکت دیں گے۔سید نا حضور ایدہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۸ستمبر ۱۹۸۱ء میں اس اجتماع کی اہمیت کے پیش نظر تمام مجالس انصار اللہ کی سوفیصد نمائندگی کو لازمی قراردیا ہے۔پس اپنے محبوب آقا ایدہ اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جوق در جوق تشریف لائیے۔تمام مجالس کی نمائندگی سو فیصد ہو اور کوشش کریں کہ ہر مجلس سے زیادہ سے زیادہ اجتماع میں شریک ہوں۔اے ابراہیمی طیور ! اپنی روح کو ایک نئی جلا بخشنے اور اجتماع کے روح پرور ماحول میں کچھ زندگی بخش لمحات کے گزارنے کے ان قیمتی مواقع سے خود بھی فائدہ اُٹھا ئیں اور اپنے بچوں۔۔اطفال اور خدام۔۔کو بھی تربیت کے ان انمول مواقع سے مستفیض کرنے کے لئے کثرت سے اجتماع انصار اللہ میں بھجوائیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین۔مجالس نوٹ فرمائیں کہ امسال انصار اللہ کا سالانہ اجتماع مسجد اقصٰی سے ملحق جلسہ سالانہ کے میدان میں منعقد ہوگا۔انشاء اللہ تعالٰی۔مرزا طاہر احمد صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ۔ربوہ