تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 172 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 172

۱۷۲ جو تیری کامل اتباع کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کی وحی پر پورا عمل کرنے والے اور توحید خالص پر قائم اور اُن راہوں کی تلاش میں لگے رہنے والے جن راہوں پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشِ قدم ہیں اور ان نقوشِ قدم کو دیکھ کر ان راہوں کو اختیار کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے والے ہیں۔کامل متبعین۔خدا تعالیٰ کے حکم سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا ان اتَّبِعُ إِلَّا مَا یو تی ای خدا تعالیٰ کی وحی کو ہی سب کچھ سمجھنے والے اور اس سے باہر کسی چیز کی احتیاج نہ رکھنے والے۔ایسا بنا چاہئیے منتظمین کو بھی۔دعاؤں کے ساتھ۔آپ اپنا پروگرام بناتے ہیں۔اس میں برکتیں بھی پڑسکتی ہیں اور برکتیں نہیں بھی پڑسکتیں۔دعائیں کریں گے تو بابرکت ہو جائیں گے۔دعائیں کریں گے تو آپ کے منہ سے نکلا ہوا ایک فقرہ دُنیا میں ایک انقلاب عظیم بپا کر دے گا۔میں تو بڑا عاجز بندہ ہوں۔اللہ تعالیٰ بڑا افضل کرنے والا ہے۔پچھلے سال ہی دورے پہ میرے منہ سے یہ فقرہ نکلوایا کہ LOVE FOR ALL AND HATRED FOR NONE ہر ایک سے پیار کرو، کسی سے نفرت نہ کرو۔اتنا اثر کیا اس فقرے نے کہ ابھی مہینہ ڈیڑھ ہوا، ہالینڈ میں ہمارا سالانہ جلسہ ہوا۔ہیگ میں ہماری مسجد اور مشن ہاؤس ہے۔وہاں کے مئیر کو انہوں نے بلایا۔وہ آئے۔مئیر کی ان ملکوں میں بڑی پوزیشن ہوتی ہے۔اور انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں تم احمدیوں سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ تمہارے امام نے جو تمہیں یہ سلوگن دیا تھا کہ FOR NONE کہ ہر ایک سے پیار کرو۔نفرت کسی سے نہ کرو، میں تم سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ تم ہالینڈ کے گھر گھر میں یہ فقرہ پہنچا دو کیونکہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ایک فقرہ انقلاب پیدا کرسکتا ہے۔ایک گھنٹے کی تقریر سوکھے گھاس کی طرح ہاتھ سے چھوڑو ، زمین پر گر جائے گی۔جب تک خدا تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو، انسان کامیاب نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ سے ہدایت مانگتے ہوئے منتظمین ان اجتماعات کا انتظام کریں اور خدا تعالیٰ کا فضل اور رحمت مانگتے ہوئے شامل ہونے والے ان میں شامل ہوں تا کہ ہم اپنی زندگیوں کے مقصد کو پانے والے ہوں۔آمین۔اس بات کی ذمہ داری کہ ہر جماعت سے چھوٹی ہو یا بڑی نمائندہ ان اجتماعات میں آئے سوائے اس کے کہ بعض اکا دُکا استثنائی طور پر ایسی جماعتیں ہیں جس میں سارے ہی خدام ہیں ، بڑی عمر کا وہاں کوئی نہیں۔نئی جماعت بن گئی نوجوان کی۔وہاں سے کوئی انصار اللہ کے اجتماع میں ممبر کی حیثیت سے نہیں آئے گا۔بعض ایسے ہو سکتے ہیں کہ جو دو چار وہاں بڑی عمر کے ہیں اور ابھی خدام الاحمدیہ کی عمر کا کوئی نہیں۔اطفال اور ناصرات کی عمر کے تو یقینا ہوں گے وہ کوشش کریں کہ جن کی نمائندگی ہوسکتی ہے، LOVE FOR ALL AND HATRED