تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 90 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 90

9° کہ جس نے ، جس کمپنی نے بڑا اچھا انگلش ٹرانسلیشن آف دی ہولی قرآن TRANSLATION OF) (THE HOLY QURAN شائع کیا ہے۔اُس کو یہ کہا بتاؤ کتنے میں شائع کرو گے۔نمونہ انہوں نے منگوا لیا تھا۔اتنا بڑا فرق قیمت کا اور مجھے لکھا کہ یہ تو یہاں آتا ہے۔میں منحنی سا آدمی ہوں۔اکٹھے بڑے بڑے پیکٹ بھیج دیتے ہیں۔میں تو اُٹھا بھی نہیں سکتا۔مشکل پڑ جاتی ہے۔یہاں سنتا بھی ہے اور مجھے اجازت دے دو، میں یہاں شائع کروا دوں۔ویسے اُن کو بل ہی انہوں نے بہت غلط دے دیا تھا۔مجھ سے پوچھے بغیر اس کی قیمت لگادی تھی ستر (۷۰) پینی۔اُن کو سمجھایا کہ ہم یہ تجارت کے لئے نہیں چھاپ رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم کا جوحسن ہمیں بتایا ہے، اسے ساری دنیا میں بکھیرنا چاہتے ہیں۔وہ تو خیر میں نے FIX کر دی تمہیں پینی۔کیونکہ اوور ہیڈ چارجز بھی کچھ ہوتے ہیں۔تمھیں پینی تھوک اور چالیس پینی ریٹیل میں۔اس سے زیادہ نہیں۔اُس کمپنی نے اُن کو جو ESTIMATE دیا، وہ انہوں نے لکھا کہ اگر پچاس ہزار چھپواؤ گے تو میں اٹھارہ پینی میں شائع کر دوں گا۔تو قریباً ۱/۳ قیمت کم آجاتی ہے ناں۔میں نے لکھا کہ یہ ہمیں ہزار تو آپ نے اُٹھانے ہی اُٹھانے ہیں۔اور اس کے بعد آپ لاکھوں چھپوائیں ، آپ کو میں منع نہیں کرتا۔لیکن سوال یہ ہے آپ کے غور کا کہ اگر آپ نے نہیں پڑھنی ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب، تو وہ جو بڑا چوٹی کا سائنسدان ہے امریکہ میں، اُس کو کیا ضرورت پڑی ہے، پڑھے اور آپ خود نہ پڑھیں یعنی آپ کا ماحول ایسا ہو تو میرے خیال میں تو بڑی بے شرمی ہے کہ کسی انگریز کو کہیں کہ تو پڑھ۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زیادہ رشتہ دار ہے آپ کے مقابلے میں؟ اس واسطے پڑھیں اور پڑھا ئیں اپنے ماحول میں۔یہ جو اب مجھے بڑی سخت جنگ نظر آ رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان کیا ہے پچھلوں کے حوالوں کے ساتھ کہ شیطان کی آخری جنگ حق کے ساتھ اس زمانہ میں ہے۔تھوڑا سا جنون پیدا کریں۔اے جنوں کچھ کام کر۔ہمیں پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ جنون سے کام ہو گا ویسے نہیں کام ہونا۔میں کچھ نہیں مقرر کرتا ، آپ پہ چھوڑتا ہوں۔ہر روز آپ اپنے گھر کے ماحول کے لئے کچھ وقت نکالیں۔بعض ایسے بھی دوست ہیں کہ جو گھر میں آتے ہیں تو نتیوریاں اُن کی چڑھی ہوئی ہوتی ہیں۔تھکے ہوئے دماغ، بیوی انتظار کرتی رہتی ہے سارا دن خاوند کا اور آتے ہی اس سے لڑنے کو پڑتے ہیں ، کھانے کو آتے ہیں۔تو اس کا حق کوئی نہیں؟ جو اور حقوق ہیں ، اُن سے سب سے زیادہ حق اُس کا یہ ہے کہ آپ اُس کے ساتھ بیٹھ کے پیار کے ساتھ دین کی باتیں کریں۔اُس کو بتائیں کہ تیرے جیسی ایک لڑکی پہلے بھی پیدا ہوئی تھی جس کا خولہ نام تھا۔میں یہاں بتا چکا ہوں کسی مجلس میں اُس کے کارنامے، اس قسم کی