تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 40 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 40

لئے لڑکھڑانے سے جماعت احمد یہ لڑ کھڑا رہی ہوگی۔مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ بھی ایسا وقت نہیں آئے گا۔ایک ہزار سال کی ضمانت ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے۔لیکن یہ ضمانت ہر شاخ کے متعلق نہیں دی جا سکتی۔یہ عمومی من حیث الجماعت ضمانت ہے کہ انشاء اللہ جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ غالب اکثریت کے لحاظ سے بہت مدت تک نیکیوں پر قائم رہے گی۔لیکن ہر شاخ کی ضمانت نہیں ہے۔اس لئے ہر شاخ ایک قسم کے خوف کے مقام پر بھی کھڑی ہے۔پس اگر کسی ایک مجلس میں کسی ایک جماعت میں نماز کا حق ادا نہ کرنے والے موجود ہیں تو آپ یقیناً سمجھیں کہ وہاں گھن لگ چکا ہے۔یہاں بھی سرحدوں کی حفاظت کیجئے یعنی عمل کی دنیا میں۔جب نیتیں پاک اور صاف اور محفوظ کر لیں تو پھر عمل کی دنیا میں بھی اسی پاک جذبہ کے ساتھ محنت اور جدوجہد فرمائیے۔انصار کے متعلق تو تصور میں بھی نہیں آنا چاہئیے کہ انصار کا کوئی ایک رکن بھی ہو ج نماز کو قائم نہ کر رہا ہو۔کجا یہ کہ گھروں میں بھی نہ پڑھ رہا ہو۔اور انصار کے متعلق یہ تصور بھی نہیں ہونا چاہیئے نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ کہہ رہے ہوں اور گھروں میں بیویاں اور بچے غفلت اور جہالت کی زندگی بسر کر رہے ہوں اور ان کے دل پر کچھ بھی نہ گزر رہا ہو۔یہ تو ناممکن ہے۔ہم گھروں سے محسوس کرنا شروع کریں گے تب آپ اس قابل ہوں گے کہ باہر کے غم کی فکر کریں۔پہلا تجربہ اپنے گھر پر کر کے اس کسوٹی پر اپنی نیت کو خوب آزمائیے اور پر کھیئے۔اپنے بچوں ، اپنے اعزاء و اقرباء کی لادینی حالتوں پر اگر آپ شدید دکھ محسوس نہیں کرتے تو کیسے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ جو باہر کے لوگ ہیں نسبتاً بھائی تو ہیں لیکن مومنانہ اخوت کے بھائی ہیں، خونی رشتہ نہیں ہے۔اس لئے ایک منزل ذرا پیچھے ہیں ان سے جو گھر والے دونوں رشتوں میں منسلک ہیں۔اگر آپ گھر والوں کے لئے دکھ محسوس نہیں کر رہے تو آپ مربی کہلائیں یا جو مرضی آپ کا نام رکھ دیا جائے انصار اللہ نہیں ہو سکتے کیونکہ آپ تربیت کی بنیادی صفت سے ہی عاری ہوں گے۔تو پہلے گھروں میں یہ کام شروع کیجئے۔اور اگر آپ گھروں میں یہ کام شروع کر دیں گے تو باقی انصار کا سارا کام آسانی سے حل ہو جائے گا۔پھر ڈھونڈنے والے ڈھونڈیں گے کہ کون سا گھر باقی رہا ہے جس میں نماز پڑھنے والے نہیں ہیں۔چونکہ ہر رکن انصار اللہ کا اپنے گھر کی صفائی کر چکا ہوگا اس لئے اس صفائی کے بعد باہر والوں کو تو تلاش کرنا پڑے گا۔مگر کوئی ایسا گھر ان کو ملے گا نہیں جو اللہ کی عبادت سے معمور نہ ہو۔اگلے سبق آپ کو پھر یہ دیئے جائیں گے کہ نماز سنواری کس طرح جاتی ہے۔اس میں رس کس طرح بھرے جاتے ہیں۔اس کو کس طرح خوشنما بنایا جاتا ہے۔کس طرح با اثر کیا جاتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے متعلق جو کچھ فرما دیا اور جو کچھ کر کے دکھا دیا، وہ اتنا وسیع مضمون ہے کہ بے