تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 41 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 41

حد و کنار ہے۔قیامت تک ہم اس پر عمل کرتے چلے جائیں۔ہم اس مقام کو نہیں پہنچ سکیں گے۔اس لئے کہ خدا نے اول قرار دیا ہے حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو۔اس میں مایوسی کی بات نہیں خوشخبری کی یہ بات ہے کہ جتنی بھی ہماری توفیق ہے ہم چلتے چلے جائیں۔ہمارے لئے آخری منزل کوئی بھی نہیں آئے گی۔اس کے بعد ایک اور ترقی کی منزل بھی پڑی ہوگی۔پس اس خوشخبری کو پیش نظر رکھ کر بعد کے مقامات بھی ہمیشہ انشاء اللہ جماعت طے کرتی رہے گی اور اب بھی کر رہی ہے۔ایک طبقہ ایسا جماعت میں عظیم الشان موجود ہے جو دنیا کی زندگی کا مرکز ہے۔جس کی بناء پر زندگی چل رہی ہے۔خلیفہ وقت کے اردگرد ایسے عبادت گزار موجود ہیں جن کی دعاؤں کے سہارے یہ آسمان اور دنیائے روحانیت قائم ہے۔انہی کے طفیل باقی دنیا بچی ہوئی ہے۔لیکن چند پر ہم راضی نہیں ہو سکتے۔ہمیں گھر گھر ایسے ( عبادت گزار۔ناقل ) پیدا کرنے پڑیں گے جو عبادت کے حقوق تمام سجاوٹ کے ساتھ حسن کے ساتھ ادا کرنے والے ہوں۔خدا کی رحمت اب خود دروازے کھٹکھٹا رہی ہے جب یہ گھر سجا لیں آپ تو پھر کیا کریں۔اب میں آپ کو تبلیغ سے متعلق کچھ باتیں بتانی چاہتا ہوں۔گھروں کی سجاوٹ مہمانوں کا تصور پیش کرتی ہے اور آپ کے مہمان آنے والے ہیں۔وہ دن دور نہیں بلکہ قریب ہیں۔شیخو پورہ کے آج صبح حالات سنے۔جو خوش قسمت تہجد میں شامل تھے یا نماز میں شامل تھے۔جنہوں نے صبح کی مجلس کے لطف اٹھائے ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ خدا کی رحمت اب خود دروازے کھٹکھٹا رہی ہے۔مَتی نَصرُ اللہ کے جواب میں أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ہماری کوشش سے تو کچھ نہ ہوگا جو کچھ ہورہا ہے یا ہو گا محض خدا کے فضل سے ہی ہوگا لیکن اللہ کی تقدیر اسی طرح پر ہے کہ ہمیں ہاتھ ضرور ہلانے ہوں گے۔دیکھو جن جگہوں پر ہاتھ ہلانے والے پیدا ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ کا فضل خاص شان کے ساتھ نازل ہو رہا ہے اور ان جگہوں کا خاص طور پر اسے فضلوں کا وارث بنانے کی وجہ تھی۔اللہ تعالیٰ نے بعض نئے احمدیوں کو رڈیا میں بتادیں۔ایک غیر احمدی بچی نے یہ دیکھا کہ ایک حواری ہے۔اس کو پتہ ہی نہیں تھا کہ حواری کہتے کسے ہیں۔نام بھی نہیں پتہ تھا۔اس نے کہا کہ ایک شخص منادی کرتا پھر رہا ہے کہ جو مہدی سچا ہے وہ آ گیا اور اب سارے ربوہ چلو۔ربوہ میں ہی امن ہے۔ربوہ چلو۔ربوہ چلو کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے اور کہتا ہے کہ ربوہ میں ہی امن ہے۔اور کوئی شخص اس کو بتا تا ہے کہ یہ جوشخص اعلان کرتا پھر رہا ہے۔یہ حواری ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے شیخو پورہ کو اپنے فضل سے وہ حواری عطا فرما دیئے۔پہلے جنہوں نے اعلان