تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 471 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 471

صاحب مبلغ انچارج تھے۔مئی ۱۹۸۱ء کو مکرم سید میر مسعود احمد صاحب کی صدارت میں پہلا اجلاس ہوا۔مکرم نوح سوینڈ ہنسن صاحب پہلے زعیم چنے گئے۔(انہیں بعد میں مرکزی عاملہ مجلس انصاراللہ مرکز یہ کا اعزازی رکن بننے کی بھی سعادت حاصل ہوئی۔) مکرم نائب صدر صاحب مرکزیہ نے ۲۰ مئی ۱۹۸۱ء کو اس انتخاب کے ساتھ ساتھ مکرم مبشر احمد صاحب کی بطور معتمد عمومی بھی منظوری دی۔پہلی مجلس عاملہ ۱۲ جون ۱۹۸۱ء کو بنائی گئی۔دیگر عہدیداران میں مکرم عبد السلام میڈسن صاحب ( نائب زعیم اعلیٰ ) ، مکرم اے جی قمر صاحب ( معتمد تعلیم ) ، مکرم عبد القدیر چوہدری صاحب ( معتمد ایثار )، مکرم عبدالکریم طارق صاحب (معتمد مال)، مکرم شیخ مطیع الرحمن صاحب ( معتمد تر بیت )، مکرم چوہدری محمد انور صاحب (معتمد اصلاح و ارشاد ) اور مکرم چوہدری سلطان احمد صاحب (معتمد ذہانت و صحت جسمانی ) شامل تھے۔۲۰ مئی ۱۹۸۱ء کو اجلاس عام میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر نے انصار کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔سالانہ اجتماعات پہلا سالانہ اجتماع ۱۵ ۶ امئی ۱۹۸۱ء کو اور دوسرا ۷۔مئی ۱۹۸۲ء کو منعقد ہوا۔