تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 454 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 454

۴۵۴ سیرالیون مجلس انصار اللہ سیرالیون کا قیام فروری ۱۹۷۸ء میں ہوا۔پہلے نائب صدر مکرم مولا نانسیم سیفی صاحب، دوسرے مکرم مولانا محمد صدیق صاحب گورداسپوری اور تیسرے مکرم مولا نا خلیل احمد صاحب مبشر تھے۔اکتوبر ۱۹۷۹ء مکرم مولا نانسیم سیفی صاحب کی زیر ہدایت مکرم مولانا خلیل احمد صاحب مبشر نے بو(BO) اور کینیما (KENEMA) میں تجنید کا کام کیا۔۱۹۸۱ء میں مگبور کا اور روکو پر ریجن میں مجالس کا قیام عمل میں آیا۔آغاز پر مندرجہ ذیل عہدیداران مقرر ہوئے۔ناظم اعلی مکرم مولا ناخلیل احمد صاحب مبشر، زعیم اعلیٰ : مکرم الحاجی محمد کمانڈ ابو نگے صاحب، نائب زعیم اعلیٰ : مکرم ایف۔ایس بنگو را صاحب۔۱۹۸۱ء میں مکرم الحاجی محمد کمانڈ ابو نگے صاحب کو ملک کا ناظم اعلیٰ مقرر کیا گیا جنہوں نے مختلف صوبوں کے لئے زعماء اعلیٰ مقرر کئے جو یہ تھے۔بو ( جنوبی صوبہ ): مکرم ایم بی ابراہیم صاحب۔فری ٹاؤن (ویسٹ امریا) مکرم ایف ایس بنگو را صاحب ، ( مشرقی صوبہ ) : مکرم آئی کے محمد صاحب، نارتھ (شمالی صوبہ ) : مکرم ایم بی کمارا صاحب (مگبور کاریجن ) مکرم کو جو بن محمود صاحب ( روکو پر ریجن )۔اسی طرح ملک میں پندرہ مجالس قائم کر کے وہاں زعمائے انصار اللہ مقرر کئے۔تمام عہدیدار مرکزی لائحہ عمل کے مطابق نائب صدر ان کی سرکردگی میں کام کرتے رہے۔۱۹۷۹ء میں مجلس سیرالیون نے انگریزی زبان میں دیتامی اور ہماری ذمہ داری اور ناپ تول کے عناوین سے شائع کئے۔مؤخر الذکر پمفلٹ میں لین دین کے بارہ میں اسلامی تعلیمات کو پیش کیا گیا۔بنگلہ دیش مکرم مولوی عبید الرحمن بھو یا صاحب ناظم اعلیٰ بنگلہ دیش ۱۹۸۱ء کے مرکزی سالانہ اجتماع ربوہ میں بطورنمائندہ شامل ہوئے۔۱۹۸۱ء میں اُنہیں مجالس کے بجٹ تشخیص ہوئے۔مجلس عاملہ کا تقرر کیا گیا۔کار کردگی کی رپورٹ باقاعدہ مرکز میں بھجوائی جاتی رہی۔مجالس کو بیدار کرنے میں نمایاں کام ہوا۔سالانہ اجتماعات مجلس انصاراللہ بنگلہ دیش کے پہلے تین اجتماعات کے کوائف دستیاب نہیں ہو سکے۔چوتھا اجتماع ۱۲ تا ۱۴ دسمبر ۱۹۸۰ء کو اور پانچواں ۱۸ تا ۲۰ دسمبر ۱۹۸ء کو منعقد ہوا۔پانچویں اجتماع کی تفصیل پیش خدمت ہے۔پانچواں سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ بنگلہ دیش کا سالانہ اجتماع دار التبلیغ ڈھاکہ میں ۱۸۔۱۹۔۲۰ دسمبر ۱۹۸۱ء کو منعقد ہوا۔