تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 398
۳۹۸ تھے۔ان تقاریب میں سوال و جواب کے علاوہ جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی سے متعلق سلائید بھی دکھائی گئیں جن کا بہت اچھا اثر لیا گیا۔گوٹھ عنایت اللہ ضلع سکھر میں تربیتی اجتماع مجلس گوٹھ عنایت اللہ ضلع سکھر کے زیر اہتمام ایک تربیتی اجتماع مورخه ۲۵ ستمبر ۱۹۸۱ بروز جمعہ صبح نو بجے زیر صدارت مکرم قریشی عبدالرحمن صاحب امیر جماعت ضلع سکھر و جیکب آباد منعقد ہوا۔تلاوت کلام پاک مکرم چوہدری غلام محمد صاحب صدر جماعت احمد یہ چک ۳۲ نے کی اور نظم مکرم مبارک احمد صاحب بھٹی نے خوش الحانی سے پڑھی۔درس قرآن کریم مکرم حمید اللہ صاحب خالد مربی سکھر نے اور درس حدیث مکرم مولوی نذیر احمد صاحب ریحان مربی رحمن آباد ضلع نواب شاہ نے دیا۔اس کے بعد مکرم فیروز احمد صاحب طارق قائد ضلع سکھر نے کشتی نوح سے ہماری تعلیم کا حصہ پڑھ کر سنایا۔مکرم رشید احمد صاحب قائد مجلس اباڑو نے نظم پڑھی۔مکرم مولوی نذیر احمد صاحب ریحان نے سیرت رسول پاک پر سندھی زبان میں تقریر فرمائی۔اس کے بعد چند اطفال کی دلجوئی کے لئے انہیں چھوٹے چھوٹے مضامین پڑھنے کی اجازت دی گئی۔مکرم بے وس کملا صاحب سرائیکی شاعر ڈیرہ غازی خاں نے سرائیکی زبان میں نعت رسول مقبول پڑھی۔مکرم محمد ارشد صاحب قائد مجلس گوٹھ عنایت اللہ نے نماز کا ترجمہ سندھی زبان میں سنایا اور مکرم قریشی عبد الرحمن صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کی غرض اور ہمارے فرائض پر تقریر کی۔پروگرام کے مطابق ایک گھنٹہ سوال و جواب کے لئے مقرر تھا۔اس میں حاضرین نے بڑے شوق کے ساتھ حصہ لیا اور متعد د سوالات کئے جن کے جوابات علمائے کرام نے احسن پیرایہ میں دیئے۔ساڑھے بارہ بجے سے لے کر ڈیڑھ بجے تک کھانے اور تیاری نماز کا وقفہ تھا۔نماز جمعہ کے بعد دوسرا اجلاس بھی مکرم امیر صاحب کی صدارت میں تلاوت کلام پاک سے اڑھائی بجے شروع ہوا جو مکرم رشید احمد صاحب نے کی۔اس کے بعد حضرت مصلح موعود کی مشہور نظم ” ہے دست قبلہ نما لا الله إلا الله ، مکرم مبارک احمد صاحب بھٹی اور چند اطفال نے خوش الحانی سے پڑھی۔بعدہ دو خدام مکرم عبدالقادر صاحب اور مکرم رشید احمد صاحب نے علی الترتیب صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور وفات مسیح ناصری علیہ السلام پر مضمون پڑھے۔مکرم کملا صاحب نے متعد د نظمیں سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔مکرم سلیمان احمد صاحب مربی سلسلہ رحیم یار خاں نے مقصد حیات انسانی پر تقریر کی۔مکرم امیر صاحب نے حضور انور کے خطبہ جمعہ کی روشنی میں تلقین کی کہ حضور کی دلی خواہش کے مطابق تمام ذیلی تنظیموں کے نمائندے مرکزی اجتماعات میں ضرور شامل ہوں اور کوئی ایسی جماعت نہ رہے جس کی ان اجتماعات میں نمائندگی نہ ہو۔اجتماع میں گوٹھ عنایت اللہ کے انصار ، خدام اطفال اور مستورات کے علاوہ اباڑو، ایکسون ڈہر کی، "