تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 399 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 399

۳۹۹ میر پور تھیلو، پنو عاقل ،سکھر، گڈو اور چک ۳۲ ضلع رحیم یار خان کے احباب نے بھی شرکت کی۔کئی غیر از جماعت سندھی احباب بھی شریک ہوئے اور بڑے ذوق اور شوق سے پروگرام کو سنا اور خوشگوار اثر لیا۔یہ اجتماع ساڑھے چار بجے شام دعا پر اختتام پذیر ہوا۔کھانے اور نماز عشاء کے بعد گیارہ بجے شب تک سوال و جواب کا دلچسپ پروگرام رہا۔صبح چار بجے نماز تہجد باجماعت ادا کی گئی جو مکرم حمید اللہ صاحب خالد مربی سلسلہ نے پڑھائی۔﴿۷۷﴾ حلقہ سمندری کے تربیتی اجلاس ۲۵ ستمبر ۱۹۸۱ء بروز جمعتہ المبارک مسجد احمد یہ سمندری میں ایک تربیتی جلسہ منعقد ہوا۔مرکزی نمائندہ مکرم حمید احمد صاحب ظفر مبلغ گھانا نے خطبہ جمعہ میں باہمی اخوت و محبت، محنت اور لگن کی طرف توجہ دلائی۔نماز جمعہ وعصر کی ادائیگی کے بعد ا جلاس عام منعقد ہوا۔تلاوت قرآن پاک اور عہد کے بعد مکرم چوہدری احمد دین صاحب ناظم ضلع فیصل آباد نے انصار اللہ کے قیام کی غرض و غایت اور ہماری ذمہ داریاں پر روشنی ڈالی۔مکرم محمد اکرم عمر صاحب نے قرآن کریم و احادیث کی روشنی میں صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور علامات قیامت پر تقریر کی۔مکرم مولوی حمید احمد صاحب ظفر نے گھانا کی احمدی جماعتوں کے ایمان افروز حالات سنائے۔اس اجلاس میں سمندری کے علاوہ چک نمبر ۲۰۳، چک ۵۲، چک ۲۰۹، چک ۱۳۷، چک ۱۳۴، چک ۲۱۰، چک ۵۲۸، مانو پور چک ۴۱ جگد یو، چک ۲۸۹، چک ۲۷۱ ، ماموں کانجن اور تاندلیانوالہ کے انصار ، خدام اور اطفال شامل ہوئے۔چک ۴۷۱ گ ب میں سلائیڈز کا پروگرام بعد نماز مغرب وعشاء شروع ہوا۔مکرم چوہدری غلام محی الدین صاحب نمبر دارصدر جماعت کے وسیع صحن میں انتظام تھا۔گاؤں کے چیئر مین اور ممبران کے علاوہ بہت سے معزز دوست بھی پروگرام دیکھنے کے لئے تشریف لائے اور دو گھنٹے تک دلچسپی اور دلجمعی سے تصاویر دیکھیں۔سلائیڈز کے ساتھ ساتھ جماعت کی تبلیغی مساعی سے تعارف کروایا جاتا رہا۔۸ ضلع گوجرانوالہ کا سالانہ تربیتی اجتماع ۱۲ کتوبر ۱۹۸۱ ء کو مجالس ضلع گوجرانوالہ کا سالانہ تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔پہلا اجلاس مکرم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب امیر ضلع کی زیر صدارت صبح پونے دس بجے شروع ہوا۔تلاوت نظم اور عہد کے بعد مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد نے افتتاحی تقریر میں ایسے اجتماعات کی غرض وغایت بیان کی اور انصار کو نئے عزم کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔مکرم مولوی عنایت اللہ صاحب اکبر نے درسِ قرآن دیا جس میں سورۂ جمعہ کی آیت نَحْنُ اَنْصَارُ اللہ کی تفسیر بیان کی۔تیسری تقریر مکرم مولوی مغفور احمد صاحب مربی سلسله حافظ آباد نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ ، چوتھی تقریر مکرم مولوی محمد اعظم صاحب