تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 377 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 377

۳۷۷ مجید میں یوں آیا ہے رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ یعنی وہ آپس میں بہت حلیم، ہمدرد اور شفیق ہیں۔البتہ وہ أَشِدَّاءُ عَلَى الكُفَّارِ بھی ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کی راہ میں وہ سیسہ پلائی دیوار ہیں جنہیں دنیا کی کوئی طاقت اپنے مقام سے ہٹا نہیں سکتی۔اس اجتماع میں ساڑھے چار سو افراد نے شرکت کی۔بیرونی مجالس کے تینتیس نمائندگان حاضر تھے۔بعد نماز مغرب باغ والی ملز فیکٹری ایریا میں مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔جس میں یکصد سے زائد غیر از جماعت افراد بھی شامل تھے۔اس موقعہ پر جو سوالات کئے گئے ان کا تعلق ظہور مہدی کی علامات، ختم نبوت سے متعلق مسائل، موجودہ پریشانی کا حل اور موجودہ دور کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں سے تھا۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے ان سوالات کے جوابات نہایت دلکش انداز میں دیئے۔یہ مبارک مجلس دس بجے رات تک جاری رہی۔۴۲) ضلع کراچی کی خصوصی تقریب مجلس انصار اللہ ضلع کراچی کے زیر انتظام ایک خصوصی تقریب ۱۲ دسمبر ۱۹۸۰ء بروز جمعۃ المبارک ساڑھے سات بجے صبح عزیز بھٹی پارک کے وسیع سبزہ زار پر منعقد کی گئی۔اس میں شرکت کے لئے انصار کثیر تعداد میں سائیکلوں پر بھی تشریف لائے کیونکہ اس کا مقصد ان خدام کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی تھا جو گذشتہ مرکزی اجتماع خدام الاحمدیہ میں شرکت کے لئے سائیکلوں پر کراچی سے ربوہ تک کا تقریباً ساڑھے آٹھ سو میل سفر کرنے کی سعادت حاصل کر چکے تھے۔تقریب کا آغاز مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت کراچی کی صدارت میں ہوا۔تلاوت ونظم کے بعد مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب نے سائیکل چلانے کی افادیت کے موضوع پر خطاب کیا۔ازاں بعد مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع نے سپاسنامہ پیش کیا۔جس کا جواب سید نعیم احمد صاحب نے دیا۔مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ کراچی نے قیمتی نصائح سے نوازا۔آخر میں امیر صاحب نے دعا کرائی اور اس کے بعد احباب کی ناشتہ سے تواضع کی گئی۔﴿۲۳﴾ ١٩٨١ء سلائیڈز لاہور نظامت ضلع لاہور کے تحت مکرم مولوی فضل الہی صاحب انوری نے ۵ فروری ۱۹۸۱ء کو کرشن نگر لاہور میں اور 4 فروری ۱۹۸۱ء کو ہانڈ وگوجر میں سلائیڈ ز دکھائیں۔پہلی تقریب میں ساٹھ جبکہ دوسری تقریب میں جملہ احباب جماعت کے علاوہ پندرہ عیسائی اور پچاس غیر از جماعت بھی شامل ہوئے۔﴿۲۴﴾