تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 323 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 323

۳۲۳ اہمیت پر زور دیا۔آپ نے تاکید کی کہ تمام مجالس کو جلد از جلد سائیکل مہیا کر کے منظم طریق سے رابطہ کی مہم شروع کرنی چاہئیے۔اس موقعہ پر سائیکل سکیم کے کوائف ایک پمفلٹ کی صورت میں تمام حاضرین میں تقسیم کئے گئے۔نماز ظہر و عصر کے بعد یہ تقریب ختم ہوئی۔(۵) پکنک مجلس ماڈل ٹاؤن لاہور مجلس ماڈل ٹاؤن لاہور نے ۱۶ مارچ کو باغ جناح میں ایک پکنک منائی۔حاضری بیالیس افراد تھی جن میں دو غیر از جماعت احباب بھی شامل تھے۔پکنک دس بجے شروع ہوئی۔جمعہ المبارک ہونے کی وجہ سے نماز جمعہ کا انتظام بھی باغ میں کیا گیا تھا۔قرآن کریم کی تلاوت مکرم مرزا ناصر علی صاحب نے کی اور مکرم خالد ہدایت بھٹی صاحب نے ایک نعت بڑی خوش الحانی سے سنا کر دوستوں کو محظوظ کیا۔اس کے بعد مختصرسی افتتاحی تقریب اور پکنک سے متعلق کچھ ہدایات دی گئیں اور سارے احباب کو دوگروپس میں بانٹ کر مختلف راستوں سے گلستان فاطمہ تک سیر کے لئے روانہ کیا گیا۔انصار کے باہمی تعارفی پروگرام میں مکرم شیخ عبد القادر صاحب لائلپوری محقق عیسائیت نے بتایا کہ ان کے والد شورام جو ہندو تھے۔کیسے احمدی ہوئے اور پھر انہیں خدمت دین کی کیسے توفیق ملی۔سردار عبدالحمید صاحب نے بتایا کہ ان کے دادا سکھ تھے جن کے دو بیٹوں نے احمدیت قبول کی۔ایک کی اولاد میں سے وہ خود ہیں اور دوسرے کی اولاد میں سے مکرم عطاء الرحمن صاحب غنی ہیں جو اس پکنک میں شامل تھے۔سب دوستوں نے اپنے اپنے حالات سنائے اور تعارف کرایا۔خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفتہ امیج الثالث کا فرمودہ ایک خطبہ پڑھ کر سنایا گیا۔نماز جمعہ کے بعد جسمانی صحت کے متعلق دوستوں کو مفید باتیں بتائی گئیں۔بعدہ مکرم سعید احمد صاحب اعجاز اور مکرم خالد ہدایت صاحب بھٹی نے تقریباً پون گھنٹے تک اپنا منظوم کلام سنایا۔پھر مکرم شیخ عبدالقادر صاحب نے حضرت عیسی علیہ السلام، حضرت مریم علیہ السلام ، کفن مسیح ، لنڈن کا نفرنس اور حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق امریکہ میں زیر تکمیل فلم کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کیں۔مجالس حلقہ 'ج' کھاریاں ضلع گجرات کا اجتماع ۲ مئی ۱۹۷۹ء کو بیت الحمد کھاریاں میں حلقہ ج کھاریاں کی مجالس انصار اللہ کا اجتماع منعقد ہوا۔اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی۔عہد کے بعد مکرم راجہ منور احمد صاحب مربی سلسلہ کھاریاں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات سے احباب جماعت کو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔بعد ازاں مکرم سید رفیق احمد صاحب ناظم حلقہ ج کھاریاں نے اسلامی معاشرہ کو بہتر بنانے کے لئے اسلامی اخوت