تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 271 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 271

۲۷۱ مرزا انس احمد صاحب، مکرم صاحبزادہ مرزا فرید احمد صاحب، مکرم صاحبزادہ مرزا لقمان احمد صاحب، مکرمہ صاحبزادی امتہ الشکور صاحبہ، مکرمہ صاحبزادی امتہ الحلیم صاحبہ اور دیگر تمام افراد خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت سیدہ بیگم صاحبہ کو جنت الفردوس میں خاص مقام قرب عطا فرمائے ، اُن کے درجات کو ہر آن بلند کرتا رہے۔ہمارے آقا سید نا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی صحت اور عمر میں غیر معمولی برکت بخشے اور ہمیشہ بیش از پیش تائید و نصرت سے نوازتا رہے۔آخر میں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت بیگم صاحبہ مرحومہ مغفورہ کی رحلت پر ہم سب کو بہترین صبر اور راضی برضا ر ہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ہم ہیں شریک غم اراکین مجلس عاملہ انصار اللہ مرکزیہ و جمله کارکنان دفتر مجلس انصار اللہ مرکزیہ۔ربوہ ﴿۱۴﴾ عملہ مرکزی دفتر انصار الله تاریخ انصار اللہ جلد اول میں مرکزی دفتر کے قیام سے متعلق تفصیل آ چکی ہے۔یہ امر واضح ہے کہ صدر مجلس اور قائدین کی ہدایات کو عملی جامہ پہنانے اور مجالس سے رابطہ رکھنے اور کام کو عمدگی سے چلانے کے لئے مستقل عملہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ابتدا دفتر انصار اللہ کا قیام قادیان میں جنوری ۱۹۴۳ء میں ہوا تھا۔کام کی وسعت کے پیش نظر دفاتر انصار اللہ کی وسیع عمارت ربوہ میں قائم ہوئی۔بدلے ہوئے حالات میں مستعد کارکنوں کی ضرورت محسوس ہوتی رہی۔جوں جوں کام بڑھتا چلا گیا ، دفتر کے کارکنوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔۱۹۷۹ء سے ۱۹۸۲ء تک جن کارکنان کو خدمت کی توفیق ملی ، ان کے اسماء یہ ہیں۔نام کارکن تاریخ ریٹائر منٹ فراغت تاریخ تقرری نائب قائد عمومی مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب ۲۷ فروری ۱۹۵۷ء ۱۹۸۲ء سے مینیجر ماہنامہ انصاراللہ کلرک (۱) مکرم غلام حسین صاحب کیمر اکتوبر ۱۹۶۵ء ۱ استمبر ۲۰۰۴ ء وفات (۲) مکرم صو بیدار میجر محمد حنیف صاحب ۱۲۱ کتوبر ۱۹۷۶ء ۱۹۸۵ء و اگست ۱۹۷۸ء ١٩٨٠ء (۳) مکرم بشارت احمد صاحب (۴) مکرم شیخ بشارت احمد صاحب (۵) مکرم صو بیدار میجر برکت علی صاحب ۲۲ مارچ ۱۹۷۴ء یکم اکتوبر ۱۹۶۶ء تا حال (بالمقطع تقرر ) ١٩٩٤ء