تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 181
۱۸۱ چھوٹے سے چھوٹا روحانی رتبہ اور درجہ بھی حاصل نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ کامل اتباع اپنی استعداد کے اندر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نہ کر رہا ہو۔تو پھر ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں۔نبی کی مذکورہ تعریف کی رو سے کوئی نبی نہیں۔ہم یہ بھی عقیدہ رکھتے ہیں کہ جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان اور رفعت اور بلندی اور قرب الہی کی پوری اور حقیقی معرفت رکھتا ہے اور اس کے دل میں ایک ایسی محبت پیدا ہوتی ہے آپ کے لئے کہ کسی اور کے دل میں ویسی پیدا نہیں ہو سکتی اور کامل اتباع کرتا ہے اور ہمیں خدا تعالیٰ کے ذکر اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود میں محور کھتا ہے۔وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہر وہ رُوحانی فیض حاصل کر سکتا ہے جو پہلے انبیاء نے براہ راست خدا تعالیٰ سے حاصل کیا۔یعنی بالفاظ دیگر جو کامل طور پر اور سچے معنے میں امتی بن جاتا ہے اور اپنا وجود محمدؐ کے وجود میں کھو دیتا ہے (صلی اللہ علیہ وسلم)، اس کے لئے مکالمہ مخاطبہ کے دروازے کھلے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم کلام ہوتا ہے۔پس ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا اور ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور آپ کی شان یہ تقاضا کرتی تھی کہ وہ تمام فیوض رُوحانی اور مدارج روحانی جو پہلے انبیاء کو مختلف امتوں میں ملے ، وہ آپ کی امت کو آپ کی اتباع اور پیروی کے نتیجہ میں ملیں۔اس لئے امت محمدیہ میں خدا تعالیٰ سے ہم کلام ہونے کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہا ہے۔آج بھی کھلا ہے اور قیامت تک کھلا رہے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام امتی نبی ہیں ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو امتی نبی مانتے ہیں اور علی وجہ البصیرت یہ یقین رکھتے ہیں اس لئے کہ جب ہم آپ کا کلام دیکھتے ہیں تو آپ کے کلام ، تقریر اور تحریر میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اتنی محبت پاتے ہیں کہ امت محمدیہ کے کسی اور دل میں وہ محبت نظر نہیں آ رہی۔اور جو خدا تعالیٰ نے محمد کے طفیل آپ کو عطا کیا ( گھر سے تو کچھ نہ لائے ) اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل جو پایا ، وہ اس سے زیادہ ہے جو ان سارے بزرگ اولیاء امت نے پایا جو تیرہ سو سال کے زمانہ میں گزر چکے ہیں۔یہ ایک کیسا روحانی فرزند پیدا ہو گیا امت محمدیہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا۔جس کے دل کی کیفیت اپنے نبی متبوع کے دل کی لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَک کی سی کیفیت تھی۔جس کا دل اُس انسان کے لئے بھی دُکھی ہوا جو آسٹریلیا میں رہنے والا ہے۔اُس کے لئے بھی دُکھی ہوا جو امریکہ میں اور کینیڈا میں اور ساؤتھ امریکہ میں رہنے