تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 180
ہوتا تھا اُن سے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض رُوحانی سے حصہ لینے والے عاشق خدا کے بھی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی اور دینِ اسلام کے بھی اور قرآن کریم کے بھی۔وہ انبیائے بنی اسرائیل کی طرح اپنے اپنے خطہ میں دینِ اسلام کی خدمت میں لگے ہوئے تھے۔آنحضرت ہر بات میں ہر وصف میں یکتا نکلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات جو ہے وہ بڑی عظیم ہے اور ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُس عظیم ہستی سے جو تعارف کرایا ہے، اُس کے نتیجہ میں ہمارے سینے اور ہماری روح محمد کے عشق سے معمور ہوگئی ہے۔ہمیں کہا گیا ہے۔لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُّسُلِم جہاں تک رسالت اور تبلیغ رسالت کا تعلق ہے سارے رسول برابر تھے یعنی جو خدا نے اُن کو آگے پہنچانے کا کہا، وہ آگے پہنچایا اُنہوں نے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل شریعت لانے والے نبی جن کی طرف شریعت آئی، جو اُن کا فرض تھا۔وہ انہوں نے ادا کیا احسن رنگ میں۔اپنی اپنی امت تک خدا کی وحی کو پہنچایا۔جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے ہیں تو وہ تو ہر بات میں ہر وصف میں یکتا نکلے یعنی کوئی مقابلہ ہی نہیں۔کہتے ہیں ایک لاکھ بیس ہزار یا چوبیس ہزار انبیاء آئے۔ان ایک کے علاوہ جتنے انبیاء تھے رسالت کے لحاظ سے۔لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُّسُلِم ہم اُن پر درود بھیجتے ہیں۔ہمارے دل میں اُن کی قدر ہے۔خدا کا پیار حاصل کیا اُنہوں نے ہمارے دل میں بھی خدا تعالیٰ نے اُن کا پیار پیدا کیا۔لیکن جتنے بھی ہزاروں کی تعداد میں بنی اسرائیل میں نبی پیدا ہوئے ، انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے روحانی فیوض کے نتیجہ میں اور اُن کی کامل اتباع کی وجہ سے نبوت حاصل نہیں کی۔لیکن یہ ایک شخص ہے۔یکتا و یگانہ صلی اللہ علیہ وسلم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ یہ اعلان کیا گیا کہ نبوت کا مقام تو علیحدہ رہا، کوئی روحانی درجہ خواہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو، کوئی شخص حاصل نہیں کر سکتا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں کھڑا ہو جائے۔اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد ہر روحانی درجہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے نتیجہ میں حاصل کیا جائے گا۔یہ میں آپ کو اپنا عقید ہ بتا رہا ہوں۔جماعت احمدیہ کا۔اچھی طرح یا درکھیں۔اس لئے ہم یہ بات ماننے پر مجبور ہیں کہ اگر نبی کے یہ معنے ہیں جو ایک لاکھ ہیں یا چوبیس ہزار انبیاء کی زندگی میں ہمیں نظر آئے کہ نبی متبوع سے انہوں نے نبوت حاصل کرنے کے لئے یا روحانی فیوض حاصل کرنے کے لئے کچھ نہیں پایا۔یہ معنے ہیں اگر نبی کے اور یہی معنے ہیں نبی کے جیسا کہ ابھی میں بتاؤں گا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وہی معنے کئے ہیں۔اور اگر یہ درست ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد کوئی شخص