تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 145
امریکہ وکینیڈا ۱۴۵ (۱۵ جون تا ۱۸ جولائی ۱۹۸۱ء) ۱۶ جون کو بوسٹن شہر کا دورہ کیا۔اجلاس میں اکثر انصار حاضر تھے۔خدام اور مستورات بھی شریک ہوئیں۔ضروری امور بیان کئے گئے۔۷ اجون کو نارتھ جرسی کے انصار برگن فیلڈ میں مسٹر اینڈی کے ہاں اکٹھے ہوئے۔حاضری اچھی تھی۔مکرم نائب صدر صاحب نے اس موقعہ پر مرکزی ہدایات انصار کو دیں۔مکرم نائب صدر صاحب نے ۱۸ جون کو دولنگ بوروکا دورہ کیا۔فلاڈلفیا کے انصار بھی یہاں پہنچ گئے تھے۔کم و بیش سب انصار نے دعا کی غرض سے جمعرات کا روزہ رکھا ہو ا تھا۔آپ نے ضروری ہدایات دیں۔فلاڈلفیا میں ۱۹ جون کو مکرم نا ئب صدر صاحب نے نماز جمعہ پڑھائی۔نیو یارک میں ۲۰ جون کو اجلاس عام و عاملہ میں مکرم نائب صدر صاحب نے ضروری امور بیان فرمائے۔۲۱ جون کو واشنگٹن میں جماعت کا اجلاس اور انصار کا اجلاس الگ الگ ہوئے۔محترم نائب صدر صاحب نے دونوں اجلا سات میں ضروری ہدایات دیں۔جماعت کے اجلاس میں حاضری ۰۰اتھی ملکی مجلس عاملہ مقرر کی گئی۔نیز واشنگٹن کی عاملہ کا تقرر بھی کیا گیا۔مکرم نائب صدر صاحب نے بالٹی مور کا دورہ ۲۱ جون کو کیا۔یہاں آٹھ انصار تھے جن میں سے سات مقررہ وقت سے پہلے مشن ہاؤس میں حاضر تھے۔۱۹۴۳ء کے بیعت کرنے والے دو معمر دوست یہاں موجود تھے۔یارک کے انصار واشنگٹن آگئے تھے۔مجلس ٹورنٹو کا اجلاس عام منعقد ہوا۔تمہیں میں سے دس انصار حاضر تھے۔کچھ انصار باہر کی جماعتوں سے جلسہ کے لئے آئے ہوئے تھے۔ان کی تعداد بھی قریباً دس تھی۔محترم نائب صدر صاحب نے جماعتی تنظیم کی موجودگی میں مجلس انصار اللہ کے قیام کی ضرورت اور اس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔اس اجلاس میں مجلس ٹورنٹو کی مجلس عاملہ بھی نامزد کی گئی۔۲۷ و ۲۸ جون ۱۹۸۱ء کو جماعت احمدیہ کینیڈا کا جلسہ سالانہ تھا۔جلسہ کے پہلے دن انصار کا اجلاس منعقد ہو ا۔اس میں مکرم نائب صدر صاحب نے مجلس انصار اللہ کے قیام کی غرض وغایت اور تنظیم کا تعارف کروایا۔جلسہ کے دوسرے دن آپ نے جماعت سے خطاب کرتے ہوئے مجلس انصار اللہ کی ضرورت اور کام کے متعلق مفصل بیان کیا۔مکرم میجر شیم احمد صاحب کو کینیڈا کے لئے ناظم اعلی مجلس انصار اللہ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔یہ جلسہ خدا کے فضل سے بہت کامیاب رہا۔تقریباً ۴۰۰ مردوزن حاضر تھے۔