تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 146 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 146

۱۴۶ کینیڈا سے امریکہ واپسی پر مکرم نائب صدر صاحب نے ۲۹ جون کو ڈیٹین کا دورہ کیا۔ڈیٹن میں انصار کی تعداد چودہ تھی۔مقامی جماعت کی طرف سے ایک عشائیہ ترتیب دیا گیا جس میں اردگرد کی جماعتوں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔انصار بھی اس تقریب میں شامل تھے۔مکرم نائب صدر صاحب نے انصار اللہ کی تنظیم ، مقاصد اور ذمہ داریوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے تربیتی پہلو پر خاص زور دیا۔ڈیٹن شہر کے دورہ کے موقعہ پر شہر کے آنریبل میئر سکھی کے صاحب نے مکرم نائب صدر صاحب کی خدمت میں شہر کی چابی پیش کی۔میئر صاحب نے حضورانور سے عقیدت کا اظہار کیا اور جماعت کی امن پسند پالیسی کی تعریف کی۔سینٹ لوئیس میں انصار اللہ کے اجلاس منعقدہ یکم جولائی میں ۹/۱۴انصار حاضر تھے۔اگلے روز مکرم نائب صدر صاحب نے ان انصار سے انفرادی ملاقات کی جواجلاس میں حاضر نہ ہو سکے تھے۔نارتھ شکاگو میں جلسہ کے لئے ایک ہال کرایہ پر لیا گیا۔وہاں دوسری جگہوں سے بھی انصار خدام، مستورات اور بچے کافی تعداد میں آئے ہوئے تھے۔۱۰۰ کے قریب کل حاضری تھی۔جمعہ کے بعد جلسہ ہو ا جس میں مکرم نائب صدر صاحب نے ضروری ہدایات دیں۔شکاگو میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے زمانے کی مسجد دیکھنے کی توفیق ملی۔وہاں بھی دوستوں سے ملاقات ہوئی۔قریباً ایک گھنٹہ تک مکرم نائب صدر صاحب سے سوالات اور استفسارات کی نشست رہی۔مکرم نائب صدر صاحب شکاگو سے دوبارہ مغربی کینیڈا تشریف لے گئے۔کیلگری میں انصار کا اجلاس عام ہو ا۔اس کے علاوہ جماعت اور خدام کے اجلاسات بھی ہوئے۔تینوں اجلاسوں میں محترم نائب صدر صاحب نے مناسب حال ضروری امور بیان کئے۔4 جولائی کو ایڈ منٹن میں انصار کا اجلاس عام ہوا جس میں چند خدام بھی شامل ہوئے۔مکرم نائب صدر صاحب نے ضروری ہدایات کے ساتھ مرکزی لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔مکرم نائب صدر صاحب نے جس روز (۷ جولائی ) وینکوور کا دورہ کیا وہ ور کنگ ڈے تھا اس لئے اجلاس کی بجائے آپ نے انصار سے فرداً فرداً ملاقات کی۔یہاں پندرہ ہیں خاندانوں پر مشتمل مختصر سی جماعت تھی۔یہاں آکر معلوم ہوا کہ ارد گر دمختلف جگہوں پر کافی احمدی موجود ہیں۔محترم نائب صدر صاحب نے ان سب افراد کو جماعت اور مجلس کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کی۔پورٹ لینڈ کا دورہ کیا گیا۔وہاں صرف دو انصار تھے۔محترم نائب صدر صاحب نے ان کے ذمہ لگایا کہ اس علاقے کا سروے کر کے انصار کی فہرستیں تیار کریں اور ان کو تنظیم کے اندر لائیں۔