تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 131
۱۳۱ خصوصی دوره نمائندگان قیادت اصلاح وارشاد نمائندگان مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے بغرض اصلاح و ارشادمتی و جون ۱۹۸۱ء میں جن مجالس کے پروگراموں میں حصہ لیا ان کا مختصر تذکرہ پیش خدمت ہے۔حلقه کریم نگر فیصل آباد۔۳ مئی کو ۸ بجے شب حلقہ کریم نگر کے تحت مجلس مذاکرہ منعقد کی گئی۔مکرم مولوی نظام الدین صاحب مہمان مربی سلسلہ نے عقائد احمدیت پر مختصر تقریر کی جس کے بعد مکرم مولوی صاحب موصوف اور مکرم حبیب احمد صاحب مربی سلسلہ نے ساڑھے نو بجے تک نہایت دوستانہ ماحول میں سوالات کے جوابات دیئے۔آخر میں ڈاکٹر فضل کریم صاحب نے اپنی قیام گاہ پر تمام احباب کی چائے سے تواضع کی۔حلقہ جھال خانو آ نہ ضلع فیصل آباد۔۲۷ مئی کو حلقہ خانو آنہ میں مکرم مولوی فضل الہی صاحب انوری نے سلائیڈز دکھا ئیں۔۸۲ احباب کے ساتھ تقریباً اتنی ہی تعداد میں مہمان بھی شامل ہوئے اور بہت دلچسپی کا اظہار کیا۔شاہ تاج شوگر ملز منڈی بہاؤالدین۔۲ جون کو مسجد میں مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب نے سلائیڈز پروگرام دکھا یا جس میں حاضرین کی تعداد ایک سو اسی تھی۔ان میں اسی مہمان بھی شامل تھے۔چک ۲۰ ضلع گجرات مکرم مولوی منیر الدین صاحب نے ۳ جون کو احمد یہ مسجد میں سلائیڈ زپروگرام دکھایا۔دو سوحاضرین میں سے پچاس کے قریب مہمان دوست بھی تھے۔بھیرہ ضلع سرگودھا ۴ جون کو مکرم مولوی منیر الدین صاحب نے مسجد احمد یہ میں سلائیڈز پروگرام دکھایا۔دوسو حاضرین میں سے نصف کے قریب مہمان تھے جو احباب جماعت کے ساتھ آئے تھے علاوہ ازیں بہت سے بچوں اور عورتوں نے بھی یہ پروگرام دیکھا۔بجکہ ضلع سرگودھا۔۵ جون کو عصر کے بعد ایک مجلس کا انتظام کیا گیا اور عشاء کے بعد مکرم منیر الدین صاحب نے سلائیڈ ز دکھا ئیں جس میں حاضری ایک سو پچاس تھی۔دار الیمن وسطی ربوہ ے جون کو مسجد میں سلائیڈز کا انتظام کیا گیا۔دیکھنے والے سینکڑوں دوست تھے۔چک ام ضلع سرگودھا۔مورخہ ۱۱ جون بروز جمعرات چوہدری مجیب اللہ صاحب کے مکان پر سلائیڈز پروگرام دکھایا گیا۔اس میں احباب کے ساتھ ان کے ہیں مہمان بھی تشریف لائے۔حاضرین کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔بعد نماز عشاء سلائیڈز پروگرام میں ایک سو پچاس احباب کے ساتھ ان کے پچاس غیر از جماعت دوست بھی شامل تھے۔حلقہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور حلقہ امیر پارک گوجرانوالہ۔۲۰۔۲۱ جون کو بالترتیب سیٹلائٹ ٹاؤن اور حلقہ امیر پارک میں مکرم مولوی منیر الدین صاحب نے سلائیڈ ز دکھا ئیں۔اول الذکر حلقہ میں امیر صاحب کی کوٹھی پر اور مؤخر الذکر