تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 124 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 124

۱۲۴ فوری طور پر اپنے عمل سے اس طرح کریں کہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہر احمدی گھرانہ میں تفسیر صغیر موجود ہونی چاہئیے اور اس طرح سیدنا حضرت اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہر روز تحریک شروع کی جائے کہ رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل کوئی ایک احمدی گھرانہ بھی ایسا باقی نہ رہے جہاں حضرت الصلح الموعودؓ کی زندگی کا یہ آخری کارنامہ تفسیر صغیر کی شکل میں موجود نہ ہو۔“ صدر محترم نے فرمایا : اس علاقہ میں تو میں خود اس تحریک کا اعلان کرتا ہوں۔ملک کے باقی حصوں میں ناظمین و زعماء اعلیٰ ونگران حلقہ جات میرے اس پیغام کو ہر جگہ پہنچا دیں اور اگر کسی جگہ کوئی ایسا گھرانہ ہو جو تفسیر خریدنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو، اس کے بارہ میں ہمیں اطلاع دیں۔“ مزید فرمایا: رمضان المبارک قریب ہے۔تفسیر صغیر کی مدد سے قرآن کریم پر غور وفکر کرتے ہوئے رمضان گزاریں۔ترجمہ سیکھیں۔صبح شام ہر احمدی گھرانہ سے تلاوت قرآن کریم کی صدائیں بلند ہوں اور آنے والے بابرکت ایام میں قرآن کریم کی برکتوں کا نظارہ کریں۔(۴۵) رپورٹ سہ ماہی اوّل ۱۹۸۱ء اعداد وشمار کی روشنی میں قیادت عمومی (۱) چھبیس شہروں اور مقامات پر تربیتی اجتماعات اور مجالس مذاکرہ منعقد کی گئیں۔ان میں سے گیارہ مقامات پر صدر محترم حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب بنفس نفیس تشریف لے گئے اور پندرہ مقامات پر قائدین مرکز یہ و علماء سلسلہ نے شرکت کی۔یہ مجالس اپنے نتائج و تاثرات کے لحاظ سے نہایت کامیاب اور مفیدر ہیں۔(۲) مجالس کو کل ۲۹۸۳ خطوط و پارسل بھجوائے گئے۔لوکل ڈاک کے ۲۵۸ خطوط اس کے علاوہ تھے۔(۳) مجالس سے آمدہ خطوط ۱۶۸۵ تھے جن کے جوابات صدر محترم کی ہدایات کی روشنی میں دیئے گئے۔(۴) مجالس سے ۴۳۶ ماہانہ رپورٹ کارگزاری موصول ہوئیں جن پر قائدین کے تبصرے روانہ کئے گئے۔(۵) ہدایات لائحہ عمل پر مشتمل کتا بچہ ایک ہزار کی تعداد میں شائع کروا کے مجالس کو بھجوایا گیا۔(۶) تین ماہانہ سرکلر باقاعدگی سے مجالس کو بھجوائے گئے۔(۷) ماہانہ اجلاس عاملہ با قاعدگی سے منعقد ہوئے۔ایک مشترکہ اجلاس قائدین ناظمین و زعماء اعلیٰ زیر صدارت صدر محترم منعقد کیا گیا۔