تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 122 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 122

۱۲۲ نے سال کے شروع میں ہی صدر محترم سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے آغاز کار سے متعلق ہدایات کی گزارش کی۔اس خط کے جواب میں صدر محترم نے اپنی قلم سے دفتری امور کے بارہ میں نہایت اہم اور زریں احکامات تحریر فرمائے۔آپ نے لکھا: اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی رضا کے مطابق بہترین خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور راہنمائی اور نصرت فرمائے۔حسب ذیل امور کی طرف توجہ کی خصوصی ضرورت ہے۔(۱) ڈاک خود کھولا کریں سوائے اُن خطوط کے جو میرے نام کے ہوں۔ڈاک کو ترتیب دے کر قابلِ استفسارا مورا الگ کرلیں اور روٹین کی محکمانہ ڈاک الگ۔قابلِ استفسارامور میں جہاں تک ممکن ہو خود تشریف لا کر مجھ سے زبانی بات کر کے فیصلہ نوٹ فرما لیا کریں۔روٹین دفتری ڈاک مجھے سرسری دکھا کر متعلقہ شعبہ کو بھجوا دیا کریں۔اگر کسی شعبہ سے کسی نے استفسار کیا ہو یا شکایت ہو تو جب تک متعلقہ امور پر مناسب کارروائی نہیں ہو جاتی ، میرے علم میں بات لاتے رہیں۔(۲) رپورٹوں کی ضلع وار آمد کا گزشتہ دو سالہ ریکارڈ پیش نظر رکھتے ہوئے تدریجی ترقی پر نگاہ رکھیں اور ماہانہ تبصروں میں متعلقہ ناظمین یا زعماء کو توجہ دلاتے رہیں۔(۳) دفتر کی از سر و تنظیم ہونی ضروری ہے تا کہ کارکردگی بہتر ہو۔اس سلسلہ میں بحیثیت عہدہ چوہدری ابراہیم صاحب نائب قائد عمومی کے طور پر کام کریں گے اور ہر معاملہ میں انشاء اللہ آپ کی ہدایت کے مطابق پوری مستعدی سے کام کریں گے۔میرے خیال میں فی الحال کسی اور نائب کی ضرورت نہ ہوگی البتہ ربوہ سے باہر ہونے یا رخصت کے موقعہ پر آپ کسی کو قائم مقام قائد عمومی بنانے کی سفارش کیا کریں جو موجودہ قائدین میں سے بھی ہوسکتا ہے۔(۴) املاک کا کوئی با قاعدہ سٹاک رجسٹر اگر ہے تو غالبا مکمل نہیں۔اس کی طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے۔(۵) دفتر مرکز یہ میں عارضی طور پر انصار اللہ ربوہ کو جگہ دی گئی ہے۔کوشش کریں کہ حضرت اقدس کی طرف سے عطا کردہ قطعہ زمین پر مجلس مقامی جلد از جلد اپنا دفتر بنالے تا کہ مرکزی دفتر کی جگہ دوسرے کاموں کے لئے استعمال ہو سکے۔(۶) مرکزی دفتر کی مرمت کے علاوہ اس میں گنجائش بڑھانے۔صدر اور قائد عمومی کے لئے مناسب شکل میں کمروں کی تعیین یا تعمیر۔قائدین کے لئے الگ الگ نشستیں اور ذاتی استعمال کے لاکر مہیا کرنا وغیرہ تمام امور قابل توجہ ہیں۔مہربانی فرما کر اس ضمن ( میں ) عزیزم میاں غلام احمد صاحب سے رابطہ قائم کر کے مناسب سکیم تیار کروائیں اور مجلس عاملہ میں پیش کریں۔