تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 465
۴۶۵ حضرت مصلح موعود کے فرمودات کی روشنی میں بیان کئے۔بارہ بجے پہلا اجلاس ختم ہو گیا۔کھانا اور نمازوں کے بعد ڈیڑھ بجے دوسرا اجلاس شروع ہوا جس میں تلاوت قرآن پاک ، تقریر، اذان اور نظم کے مقابلے ہوئے۔مقابلہ تلاوت میں اوّل مکرم ماسٹر محمد حسین صاحب لٹوکا، دوئم مکرم محمد اسمعیل میٹیوور صاحب آف صودا اور سوئم مکرم یعقوب مقبول صاحب۔مقابلہ تقاریر میں اول مکرم محمد اعظم خلیل صاحب آف ما رو، دوئم مکرم حاجی محمد حنیف صاحب لٹو کا، سوئم مکرم ماسٹر محمد حسین صاحب لٹو کا۔مقابلہ اذان میں مکرم اول محمد یسین خان صاحب صوا، دوئم مکرم منظور الہی خان صاحب لوکا، سوئم مکرم ماسٹر محمد حسین صاحب لٹو کا۔مقابلہ نظم میں اول مکرم محمد یسین خان صاحب صوا، دوئم مکرم منظور الہی خان صاحب لٹو کا، سوئم مکرم ماسٹرمحمد حنیف صاحب لمباسہ رہے۔شام ساڑھے پانچ بجے یہ اجلاس ختم ہوا۔۱۰ نومبر نماز تہجد کے ساتھ دوسرے دن کا آغاز ہوا اور نماز فجر کے بعد مکرم امیر صاحب نے سورہ کہف کے پہلے رکوع کی آیت فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى أَثَارِهِمْ إِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوْا بِهَذَا الْحَدِيْثِ أَسَفًا کی تغییر بیان کرتے ہوئے حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ تبلیغ تاریخ اسلام کے واقعات کی روشنی میں بیان کیا اور مکرم حاجی محمد حنیف صاحب صدر جماعت احمد یہ ٹوکا نے النَّظَافَةُ مِنَ الْإِيمَانِ کی روشنی میں درس حدیث دیا اور مکرم ماسٹر صادق حسین صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات سنائے۔پھر ورزش، غسل اور ناشتہ کے بعد تلاوت نظم اور عہد کے بعد مقابلہ پیغام رسانی ہوا۔جس میں صووا کی ٹیم (جو مکرم ممتاز علی منقبول صاحب ، مکرم محمد یسین خان صاحب، مکرم یعقوب مقبول صاحب ، مکرم محمد اسمعیل صاحب فنانس سیکرٹری اور مکرم واجد دین صاحب پر مشتمل تھی ) اول آئی۔بہت سی باتیں انصار کے لئے بالکل نئی تھیں خصوصاً حفظ القرآن ، مقابلہ پیغام رسانی تحریری مقابله علمی انصار نے ان تمام مقابلوں میں بڑی خوشی کا اظہار فرمایا۔بعدہ تحریری علمی مقابلہ ہوا جس میں اوّل مکرم ممتاز علی مقبول صاحب مقبول صودا، دوئم مکرم محمد اسماعیل صاحب فنانس سیکرٹری اور سوئم مکرم ماسٹر محمدحسین صاحب رہے۔تحریری مقابلہ کے بعد ایک گھنٹہ تک علمی سوالات و جوابات کا سلسلہ جاری رہا۔مکرم مولانا سجاد احمد خالد صاحب امیر ومشنری انچارج، مکرم ماسٹر محمد حسین صاحب، مکرم ممتاز علی صاحب مقبول صدر جماعت صوا، مکرم حاجی محمد حنیف صاحب جنرل سیکرٹری انصار، صدر جماعت لٹو کا اور مکرم واجد دین صاحب نے سوالات پوچھے۔یہ پروگرام بہت پسند کیا گیا۔خدام اور اطفال نے بھی بہت دلچسپی دکھائی۔ان مقابلوں کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب عمل میں آئی۔مکرم امیر صاحب نے انعامات تقسیم کرنے سے پہلے سب دوستوں کو انعام لینے کا طریق سمجھایا۔اپنی اختتامی تقریر میں مکرم امیر صاحب نے تمام دوستوں کو اپنے اندر قومی روح پیدا کرنے پر زور دیا۔﴿۲۲﴾