تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 28 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 28

۲۸ بجنسم منظور کرنے کی سفارش کی جسے صدر محترم نے منظور فرما لیا۔اب اس ترمیم شدہ قاعدہ کی شکل درج ذیل بن گئی۔انتخاب صدر کے لئے مجالس مقامی سے نام منگوائے جائیں گے۔انتخاب سے ایک ماہ قبل تک جس قدر نام موصول ہوں گے مجلس عاملہ مرکز یہ ان پر غور کرنے کے بعد جن ناموں کا انتخاب کے لئے پیش کرنا مناسب سمجھے ، انہیں مجالس ماتحت کو بھیجوا دے گی جو صدارت کے لئے ان میں سے ایک نام کا انتخاب کریں گی اور اپنے نمائندگان شوری کو ہدایت کریں گی کہ وہ شوریٰ انصار اللہ میں انتخاب صدر کے موقع پر اس کے حق میں ووٹ دیں۔ناظم ضلع کا انتخاب: ایجنڈا کی تجویز نمبر ۴ (۱) ناظم ضلع کے انتخاب کے طریق کار کے بارے میں دستور اساسی کے قاعدہ نمبر ۵۳ اور قاعدہ نمبر ۱۵ میں موجود ابہام کو ایک ترمیم کے ذریعہ دور کرنے سے متعلق تھی۔یہ تجویز چونکہ مجلس انصار اللہ ناظم آباد کراچی کی طرف سے پیش کی گئی تھی اس لئے سب سے پہلے نمائندہ مجلس ناظم آبا د مکرم چوہدری شریف احمد صاحب نے بتایا کہ یہ تجویز ( ترمیم ) پیش کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی اور یہ بھی کہ ابہام کو دُور کر کے دونوں قواعد میں مطابقت کیسے پیدا کی جائے۔اس کے بعد مزید بارہ نمائندگان نے بھی دستور اساسی کے اس سقم کو دور کرنے کے سلسلہ میں مختلف طریقے اختیار کرنے کے مشورے دیئے۔بالآخر شوری نے متفقہ طور پر سفارش کی کہ اس معاملے کو بھی اُس سب کمیٹی کے سپرد کیا جائے جو شوریٰ انصار اللہ کے فیصلوں کی توثیق کے بارے میں مزید غور کرنے کے لئے مقرر کی گئی ہے۔نیز شوری نے یہ مشورہ بھی دیا کہ ایجنڈا کی تجویز نمبرم جز (ب) جو صحابہ کرام کی شوریٰ کی رکنیت اور جز ( ج ) جو مجالس عاملہ کے اراکین کی میعاد کی تعیین کے متعلق ہیں، مزید غور طلب ہیں اس لئے انہیں بھی اسی سب کمیٹی کے سپر د کر دیا جائے۔صدر محترم نے شوری کی رائے کو منظور کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ مجلس انصار اللہ کراچی کا ایک نمائندہ بھی شامل کر لیا جائے۔اگر وڑائچ صاحب خود آسکیں تو ٹھیک ورنہ اُن کی جگہ کوئی نہ کوئی نمائندہ ضرور شامل ہو۔ماہنامہ انصار اللہ : ایجنڈے کی پانچویں تجویز ماہنامہ انصار اللہ کے متعلق تھی کہ کاغذ کی گرانی و کتابت اور طباعت کی اُجرتوں میں اضافہ کے پیش نظر ماہنامہ انصار اللہ کا سالانہ چندہ پندرہ روپے کر دیا جائے۔شوری نے متفقہ طور پر اس تجویز کو منظور کرنے کی سفارش کی جسے صدر مجلس نے منظور فرمالیا۔بجٹ آمد و خرچ : ایجنڈے کی چھٹی اور آخری شق بجٹ آمد وخرچ بابت سال ۱۳۵۹ ہش/ ۱۹۸۰ تھی جو تین لاکھ نانوے ہزار روپے پر مشتمل تھا اور گزشتہ سال کی نسبت سے پچہتر ہزار روپے کے اضافہ کے ساتھ پیش کیا گیا تھا، منظوری کے لئے پیش ہوا۔سب سے پہلے اس سلسلہ میں مفید اور متفرق تجاویز ، هیچ مصرف یا مالی توازن کے