تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 447 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 447

۴۴۷ جرمنی جرمنی میں مجلس کا قیام سب سے پہلے فرینکفرٹ میں ۱۹۷۷ء میں ہوا۔نائب صدارت کے فرائض على الترتيب مکرم مولوی فضل الہی صاحب انوری اور مکرم منصور احمد خان صاحب نے ادا کئے۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مرکزیہ نے مئی ۱۹۸۱ء میں جرمنی کا تفصیلی دورہ فرمایا۔آپ کے دورہ سے مجلس کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔مجلس فرینکفرٹ مجلس کا قیام جولائی ۱۹۷۷ء کو ہوا۔ابتداء انصار کی تعداد گیارہ تھی۔۱۹۸۲ء تک مجلس کے زعیم اعلیٰ مکرم محمد شریف خالد صاحب تھے۔شعبہ مال مکرم مرزا محمود احمد صاحب کے سپر د تھا۔اُن کی بیماری کی وجہ سے زیادہ کام نہ ہو سکا۔ویسے بھی انصار کی اکثریت بیکار تھی لہذا کچھ وصولی ہوئی۔مکرم مرزا محمود احمد صاحب کی وفات پر مکرم عبد الغفور صاحب بھٹی مہتمم مال مقرر ہوئے۔اُنہوں نے بجٹ تیار کر کے باقاعدگی سے وصولی کی طرف توجہ دی۔شعبہ عمومی میں مکرم محمد اسماعیل خالد صاحب نے انصار کے کوائف جمع کئے۔اجلاسات عام میں پچاس فیصد کے قریب انصار شامل ہوتے رہے۔تربیتی امور کے علاوہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خلاصہ بھی پیش کیا جاتا رہا۔مہتم تعلیم و تربیت مکرم را نا محمد اسلم طاہر صاحب دو سال سے زائد عرصہ تک ہر اتوار کو با قاعدگی۔بچوں کی کلاس لگاتے رہے۔نیز بچوں کے لئے دینی معلومات کے مقابلے اور پکنک وغیرہ کے کامیاب پروگرام جاری رہے۔ایک وقار عمل میں مسجد نور کے شیشے مرمت اور صاف کئے گئے۔مکرم نائب صدر صاحب مرکزیہ نے وسط مئی ۱۹۸۱ء میں فرینکفرٹ کا دورہ کیا اور مندرجہ ذیل عہدیداران کی منظوری دی۔مکرم محمد شریف خالد صاحب ( زعیم و منتظم اصلاح و ارشاد ) ، مکرم مسعود احمد باجوہ صاحب (نائب زعیم اعلیٰ صف دوم) ، مکرم میاں محمداسماعیل خالد صاحب ( منتظم ایثار، ذہانت و صحت جسمانی ، مکرم عبدالغفور بھٹی صاحب ( منتظم مال) ، مکرم میاں ضیاء الدین صاحب ( منتظم تعلیم ، تربیت واشاعت) اپنے دورہ کے دوران مکرم نائب صدر صاحب مرکز یہ نے مجلس عاملہ و عامہ کے اجلاسات سے خطاب کیا اور ہدایات دیں۔۱۹۸۱ء میں مجلس کی تجنید ۲۳ انصار پر مشتمل تھی جبکہ بجٹ ۳۶۴۶ مارک اور ۳۴ فینی تھا۔مجلس ہمبرگ مجلس ہمبرگ ماہ اپریل ۱۹۷۷ء میں قائم ہوئی اور مکرم مرزا منصور احمد صاحب زعیم منتخب ہوئے جو