تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 435
۴۳۵ نہیں ہے بلکہ ہاؤ سا بو لنے والے بھی انشاء اللہ احمدیت میں داخل ہوں گے۔آپ نے تبلیغ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ جنہوں نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو قبول کیا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دوسرے مسلمانوں تک بھی آپ کا پیغام پہنچائیں۔جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ترقی کر رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وسع مگانگ اور آج ہم اس الہام کو پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ہمیں اپنے گھروں نیز مساجد اور مشن ہاؤس کو بھی وسیع کرنا چاہئیے اور حضور کے ارشاد کے مطابق وسیع قطعہ حاصل کیا جائے۔اسی طرح آپ نے لیگوس، ابادان اور دوسری بڑی جماعتوں کو بھی زمین کے وسیع قطعات حاصل کرنے کی تحریک کی۔آخر میں آپ نے حضور کے لئے دُعا کی تحریک کی اور اجتماعی دعا کرائی۔آپ کی تقریر کا ہاؤ سا زبان میں ترجمہ پیش کیا گیا۔رپورٹ کارگزاری مجالس : امیر صاحب کی تقریر کے بعد مکرم الحاج اے۔بی۔آئی کو کوئی صاحب زعیم اعلی نائیجیریا نے سالانہ کارگزاری پیش کی اور انصار کو ہدایات دیں۔آپ نے انصار کو بچوں کی تربیت کا خیال رکھنے اور ان کی تعلیمی ترقی کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مختلف مجالس کے زعماء نے اپنی مجالس کی رپورٹ پیش کی۔حضور کے دورہ نائیجیریا کی فلم : رپورٹس کے بعد حضور کے دورہ نائیجیریا کے موقع پر بنائی گئی فلم کا ایک حصہ دکھایا گیا۔سات بجے شام یہ پروگرام ختم ہوا۔نما ز مغرب وعشاء کے بعد مکرم منیر احمد صاحب بسمل نے درس حدیث دیا۔آپ نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر چلنے اور آپ کی سنت پر عمل کرنے کی تلقین کی۔اس کے بعد کھانے کا وقفہ ہوا۔دوسرا اجلاس : رات ساڑھے نو بجے دوسرا اجلاس شروع ہوا۔جس کی صدارت مکرم الحاج اے۔اے ہلیر وصاحب چیئر مین ناردرن سرکٹ نے کی۔اجلاس میں تقریری مقابلہ ہوا جس میں انصار نے بڑی دلچسپی سے حصہ لیا۔ہیں انصار شریک ہوئے۔مکرم بالوگن صاحب ابادان اول اور مکرم عزیز احمد صاحب لیگوس دوم قرار پائے۔دوسرادن اجتماع کے دوسرے دن کا آغاز نماز تہجد اور نماز فجر سے ہوا جو مکرم الفا اولووا صاحب نے پڑھائی۔مکرم مولوی ذکر اللہ ایوب صاحب نے درس قرآن کریم دیا۔اختتامی اجلاس: ساڑھے آٹھ بجے مکرم امیر صاحب کی زیر صدارت اختتامی اجلاس منعقد ہوا۔کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم الفا سلمان صاحب آف الا رونے کی۔اس کے بعد مکرم زعیم صاحب مجلس 105 نے مجلس کی رپورٹ کارگزاری پیش کی۔مکرم عزیز الرحمن صاحب خالد نے حضرت مسیح موعود کے عربی قصیدہ يَاعَيْنَ فَيُضِ اللَّهِ وَ الْعِرْفَانِ کے چند اشعار سنائے۔